اب کام ایک نازک دور میں شامل ہو گیا اس سلسلے میں مجھے آپ کا بھر پور ساتھ چا ہیے آپ کو کرنا یہ ہوگا روز سپیشل پیپلز سے جڑا موضوع فرہم کریں اپنی رائے اور مواد کے ساتھ کبھی کبھار کوئی اور موضوع بھی چلے گا
چند دن پہلے ایک نابینا کا انٹرویو "میرے بھی ہیں کچھ خواب" میں سن رہی تھی۔ ان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو آنکھیں مل جائیں تو سب سے پہلے کیا دیکھنا چاہیں گے؟ جواب تھا"اپنی ماں کا چہرہ"
میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ہم پیدا ہونے سے آج تک روز اپنی ماں کا چہرہ دیکھتے ہیں لیکن اس چہرہ کی قدر نہیں کرتے۔اس نابینا شخص کے دل میں کتنی بڑی محرومی ہو گی۔ وھ اپنی ماں کا چہرہ ہاتھوں سے چھو چھو کر محسوس کرتا ہو گا۔
اس کی دوسری خواہش موٹر سائیکل چلانا تھی۔اور وہ اِن دونوں خواہشوں کو کبھی پورا نہیں کر سکے گا ۔
اس لئے ذہن میں آیا کہ ا یک ایسا سلسلہ ہو جس میں سپیشل لوگوں سے پوچھا جائے کہ اگر وہ بالکل ٹھیک ہو جائیں تو ان کی ترجیحی فہرست میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پہ کون کون سی خواہشیں ہوں گی؟