جی بھائی! بچوں کے پرچے ہو رہے ہیں۔ ابھی اُن کی تھوڑی دیر کے لئے چھُٹی کی تھی ۔ پرچے در حقیقت ماں کے ہوتے ہیں۔ جلد کچھ مشوروں کی کوشش کرتی ہوں۔اگر آپ لوگوں نے میری مدد نہ کی تو یہ دھاگہ ایک یاد بن کر رہ جاے گا
یہ بولیں فورم بن سکتا ہے یا نہیں یا کامیاب ہو سکتا ہے یا نہیں؟
عزیز میاں آپ کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو ہر وہ کام انتہائی آسان لگتا ہے جو آپ کے لئے کوئی اور کر دے۔ کسی کو کیا پڑی ہے کہ ایک ایسے پروجیکٹ میں ہاتھ ڈالے اور اپنا قیمتی وقت صرف کرے جس کے کامیابی کی ضمانت تو دور توقع بھی نہیں۔ اور آپ ہیں کہ بلا سوچے سمجھے، بغیر کسی پلاننگ کے بس کن فیکون چاہتے ہیں۔ حضور کسی پروجیکٹ پر کام کرنے سے قبل اس کی پلاننگ اس کی فیزبلٹی سٹڈی اور مستقبل کا وژن انتہائی ضروری ہے۔ اور فورم کا سیٹ اپ کوئی گڈے گڑیا کا کھیل نہیں۔ اتنے دنوں سے اردو محفل قائم ہے اور کئی بہترین دماغ اس کے لئے شب و روز کام کرتے ہیں پھر بھی آئے دن مسائل ہوتے رہتے ہیں۔ ذرا سوچئیے ابتدائی حالت میں کیا صورت رہی ہوگی۔ کبھی سوچا آپ نے کہ اس فورم کے لئے کون اتنے پاپڑ بیلے گا جس میں آپ 3 صارف بھی نہیں لا سکتے۔ آپ کو اتنی دیر سے بلاگ کے لئے کہہ رہا ہوں تو وہ آپ کی سمجھ سے بالا تر ہے جب کہ آپ کے پاس ایک عدد بلاگ سیٹ اپ ہے بھی۔ جسے کتنی دقتوں سے ماورہ بٹیا نے درست کرکے سمجھا بجھا کے آپ کے حوالے کیا۔ وہاں آپ کو شکایت یہ ہے کہ کوئی آتا نہیں اس لئے آپ سست پڑ گئے۔ اگر فورم پر کوئی نہیں آیا تو اس میں بھی کسی کی مہینوں کی جانفشانی کا خون چند فقروں میں کر دیں گے۔ اور فری ہوسٹ پر کوئی فورم درست نہیں چلتا یہ بھی ذہن نشین کر لیجئے۔ جبکہ پیڈ ہوسٹنگ کے لئے آپ نے سوچا بھی تو آپ کی رقم ڈوبنے کی ضمانت میں لیتا ہوں۔
لحد تک آپ کی تعظیم کر دی
اب آگے آپ کے اعمال جانیں
مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ جب تک آپ خود تمام کام کرنا نہیں سیکھتے کچھ نہیں ہو گا۔ آپ ریڈیو (یا ٹیوی) شروع کرنا چاہتے ہیں بہت اچھی بات ہے، اس کے کم از کم ایک مہینے کے پروگرام پہلے خود تیار کریں پھر ریڈیو (یا ٹیوی) شروع کریں۔ ایک مرتبہ یہ شروع ہو گا اور دو تین ہفتے تک جاری رہے گا تو شاید کچھ لوگ اس میں آپ کا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس عرصے میں آپ مزید پروگرام تیار کر سکتے ہیں اور دلچسپی لینے والے لوگوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔فورم بنانا یا بلوگ بنانا بالکل اسی طرح ممکن ہے جیسے، بہت سے عمومی موضوعات پر مبنی ماہنامہ نکالنا یا کسی مخصوص موضوع پر ہفتہ وار میگزین نکالنا۔ کامیابی کی بھی اتنی ہی امید ہوتی ہے جتنی رسالوں کی کامیابی کی ہوتی ہے۔ فورم یا بلوگ شروع کرتے ہوئے اتنی ہی منصوبہ بندی کرنی چاہئیے جتنی ایک ماہوار یا ہفت روزہ رسالہ نکالتے ہوئے کی جاتی ہے۔ صرف اس لئے کہ فورم یا بلوگ مفت میں بن سکتے ہیں، یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ چلو شروع کر دیتے ہیں پھر دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے۔ اس کے لئے اتنی ہی محنت اور تگ و دو کی ضرورت ہوتی ہے جتنی اپنی جیب سے خرچ کر کے رسالہ نکالنے میں کرنی پڑتی ہے۔ کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اگلے تین شمارے انہیں اپنی جیب سے خرچ کر کے "تقسیم" کرنے ہیں۔ اور اگر اس کے بعد بھی پیسے نہ بنا سکیں تو بوریا بستر گول کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے اتنی محنت کرنی پڑتی ہے کہ ایسے حالات نہ ہوں۔
اگر پیسوں کا معاملہ نکال بھی دیں، تب بھی ان چیزوں کے لئے متن کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ کہاں سے آئے گا؟ میں یہ بتا سکتا ہوں کہ ایک رسالے کا پہلا شمارہ نکالنے سے پہلے کم از کم اگلے چھ شماروں یا تین مہینوں (جو بھی کم ہو) کا مواد موجود ہونا چاہئیے، یعنی ہفت روزہ کی صورت میں چھ شماروں کا، پندرہ روزہ کی صورت میں چھ شماروں کا اور ماہنامہ کی صورت میں تین شماروں کا۔
اگر آپ بلوگ بناتے ہیں (جو ہفتہ وار نہیں روزنامہ ہوتا ہے-) تو آپ کے پاس اتنا مواد ہونا چاہئیے کہ آپ روزانہ کم از کم دو پوسٹس اگلے ایک مہینے تک کر سکیں۔ اور ان میں سے کم از کم ایک پوسٹ عام دلچسپی کی ہونی چاہئیے۔ (تصویروں یا ویڈیوز کے ساتھ، اگر آپ اسے کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔) بلوگ میں صرف یہ آسانی ہوتی ہے کہ آپ اسے ایک موضوع تک محدود رکھ سکتے ہیں اور تمام مواد خود مہیا کر سکتے ہیں۔
اکیلے آدمی کا فورم بنانا ؟؟؟؟ اور اسے کامیاب بنانا اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان فورمز کو دیکھیں جن پر 30،000 سے کم پوسٹس ہوں۔ آپکو فورم ملے گا "پروگرامنگ" اس میں جائیں گے تو سب فورم ہوں گے "C#", "VB.Net, "Java" وغیرہ وغیرہ، جب ان میں جائیں گے تو ایک پوسٹ ہو گی، جس میں لکھا ہو گا "اس فورم میں سی شارپ پروگرامنگ کے بارے میں بتایا جائے گا"۔ اور فورم کے چھ ممبران نے اس پر شکریے کی پوسٹس کی ہوں گی۔ لیکن پورے فورم میں کوئی ایک بھی پوسٹ ایسی نہیں ہو گی جس میں اصل بات (پروگرامنگ میں مدد) پر کچھ لکھا ہو۔ (30،000 کی شرط اس لئے کہ بعض فورمز مراسلوں کی تعداد 25،000 سے بڑھانے کے لئے صرف شکریے کی پوسٹس کرتے ہیں۔) آپ کو صرف پانچ منٹ لگیں گے اور معلوم ہو جائے گا کہ فورم چلانے والا کس موضوع سے متعلق ہے، کیونکہ صرف اسی کے موضوع پر کچھ مواد دستیاب ہو گا۔ کیا آپ بھی ایسا ہی فورم بنانا چاہتے ہیں؟
اگر آپ سنجیدہ ہیں تو بلوگ والا فورمولا اپنے فورم کی ہر سبفورم کے لئے استعمال کریں اور اسی حساب سے مواد اکھٹا کریں۔ اور پھر بھی دعا ضرور کریں (اور دوسروں سے بھی کروائیں) کہ آپ کا فورم (یا بلوگ) کامیاب ہو جائے۔
آپ تو خود طنز پسند نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔!پرچوں کے بعد کیا پتہ یہ سب چیزیں ہسٹری ہوجایں؟
اس سے پہلے جنگلی حیات پر مغز ماری کر رہے تھے۔ آجکل لائو اسٹریمنگ چینل کھول رہے ہیں۔ وغیرہ وغیرہکچھ عرصہ پہلے آپ سب-ٹائٹل تیار کروانا چاہ رہے تھے۔ پھر ڈبنگ کروانا چاہ رہے تھے۔ وہ کام کہاں تک پہنچے؟
کوئی پاگل ہی ہوگا جو ایک بالکل نئے سٹریمنگ چینل پر پروگرام کرنے کیلئے 3 روپے فی گھنٹہ بھی دے!کچھ تبدیلیا ں ہوی ہیں جن سے میں آپ کو آگاہ کرنا چاہوں گا نمبر ایک کچھ دنوں میں نشریات پیش کی جائے گی جس میں ایک مہمان ہوں گے، نمبر دو اگر کوی پروگرام کرنا چاہئے تو تین سو روپے گھنٹہ دینا ہوں گے
تو آپ ناروے سے فری کھول لیں؟اس سے پہلے جنگلی حیات پر مغز ماری کر رہے تھے۔ آجکل لائو اسٹریمنگ چینل کھول رہے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
یہ حضرت اس فارم کے علاوہ دیگر اردو و انگریزی فارمز پر بھی بکثرت پائے جاتے ہیں اور وہاں بھی بس اسی قسم کے مضحکہ خیز ٹائم پاس دھاگے۔ عوام کو الجھا کر خود کسی نئے ولنٹیئرز(Useful Idiots) کی تلاش میں
کوئی پاگل ہی ہوگا جو ایک بالکل نئے سٹریمنگ چینل پر پروگرام کرنے کیلئے 3 روپے فی گھنٹہ بھی دے!