[زاویہ] تبصرے اور تجاویز

ماوراء

محفلین
کون میں کتاب۔۔۔ :shock:
بس اب تو میری یہاں سے چھٹی ہے۔۔کل سے۔۔ میں نے تو نہیں آنا یہاں۔۔۔ :wink: :D
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔ یہ سیلابِ بلا میرے بعد
اور رضوان بھائی ‘گا‘ کی جگہ ‘گی‘ لکھنا تھا۔

دس میں سے نو نمبر تو مل ہی جائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
فریب بھائی آپ کے پاس غالباً 6 باب ہیں زاویہ کے اور آپ مصروف ہیں، تو ایسا کریں کہ دو ماورا کو دے دیں اور دو مجھے دے دیں۔ مل جل کر ختم کر لیتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
۔۔۔۔ یہ سیلابِ بلا میرے بعد
اور رضوان بھائی ‘گا‘ کی جگہ ‘گی‘ لکھنا تھا۔

دس میں سے نو نمبر تو مل ہی جائیں گے
ماوراء گواہ رہنا بلکہ اب تو میں بھی گواہ ہوں
شمشاد بھائی کے یہ خیالات ہیں لو اب آپ کے پاس دستاویزی ثبوت بھی آگیا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں رضوان بھائی کچھ غلط لکھ دیا میں نے،
پاس ہونا تو دور کی بات، لگتا کچھ ایسا ہی ہے کہ پھر کمپارٹ آئے گی :cry:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، آپ کو پتہ ہے میں جل تو جلال تو۔ میں کب پڑھتی ہوں؟؟ جب میں نے کہنا ہو آئی بلا ٹال تو۔ :)
فریب، اگر زیادہ مصروف ہو تو میرے بھائی اس بہن کے ہوتے ہوئے کسی تکلیف کی ضرورت نہیں ہے مجھے بتا دو میں کچھ مدد کر دیتی ہوں۔۔۔ یا ہمیں سرپرائز دینے کے لیے ایک ہی بار ٦ چیپٹرز پوسٹ کر دو گے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
تو میں نے بھی بلاؤں کو بلانے کے لیے تو نہیں پڑھنا تھا، ظاہر ہے ٹالنے کے لیے ہی پڑھنا تھا۔ لیکن رضوان بھائی نے او کے کا سگنل ہی نہیں دیا۔ اس لیے میں نے پڑھا ہی نہیں۔

رضوان بھائی آپ کہاں رہ گئے تھے؟
 

رضوان

محفلین
شکر ہے شمشاد بھائی ماوراء لوٹ آئی یہی کیا کم ہے۔ اب وظیفوں کی کیا ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں، تو چلی گئی تھی کہیں؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں۔

(رضوان بھائی کان ادھر لائیں میں آپکو ایک راز کی بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ ماورا یہاں سے کہیں جا ہی نہیں سکتی۔ اس کو نشہ ہے یہاں آنے کا، جسطرح مجھے ہے، آپ کو ہے اور بہت سارے دوسرے اراکینِ محفل کو ہے)
 
بالکل صحیح کہا ہے شمشاد آپ نے اور آپ لوگ لگے رہیں مستقل مزاجی سے زاویہ 1 پر اور میں آہستہ آہستہ زاویہ 2 پر کام کو آگے بڑھا رہا ہوں۔

رضوان آبِ گم پر مجھے آگے کام نہیں دیا آپ نے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ہیں، تو چلی گئی تھی کہیں؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں۔

(رضوان بھائی کان ادھر لائیں میں آپکو ایک راز کی بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ ماورا یہاں سے کہیں جا ہی نہیں سکتی۔ اس کو نشہ ہے یہاں آنے کا، جسطرح مجھے ہے، آپ کو ہے اور بہت سارے دوسرے اراکینِ محفل کو ہے)


llooll۔۔۔مجھے پتہ تھا آپ کو کچھ نہیں پتہ ہو گا۔۔میں واقعی چلی گئی ہوں۔۔۔اور یہ پوسٹ اس لیے کر رہی ہوں۔۔جاتے جاتے ذرا دیر تو لگتی ہے نا۔۔۔ :wink:
ویسے شمشاد بھائی۔۔۔مجھے اس سے اچھا فورم مل گیا ہے۔۔۔اب میں وہیں ہوتی ہوں۔۔۔ :) :p
273_hehe_1.gif
 
Top