[ زاویہ 2 ] تبصرے اور تجاویز

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
~~
ابھی آدھی ہو گئی ہے نا۔ مکمل نہ ہو جائے کہیں۔ اور خوش فہمی اچھی نہیں ہوتی۔
ابھی ویسے زاویہ مکمل ہونے والا ہے۔ اور میں خوشی سے پھولی نہیں سمائی جا رہی۔ :p :lol:
~~
 

ماوراء

محفلین
~~
lol۔ میں نے ایسا تو کچھ نہیں کہا۔ :)
مجھ سے زیادہ اس میں باقیوں کی محنت ہے۔ لیکن پتہ نہیں ویسے ہی خوشی ہو رہی ہے۔ :p
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
م۔اوراء نے کہا:
~~
lol۔ میں نے ایسا تو کچھ نہیں کہا۔ :)
مجھ سے زیادہ اس میں باقیوں کی محنت ہے۔ لیکن پتہ نہیں ویسے ہی خوشی ہو رہی ہے۔ :p
~~
آپ نے بطور ٹیم لیڈر سب سے کام لیا ہے۔ یہ ہی اصل بات ہے۔ اسی چیز کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔
بےبی ہاتھی
پسٍ نوشت: آج بہت دیر بعد آپ کی huhدکھائی دی ہے۔لگتا ہے کہ مزاج اچھا ہے۔
 

رضوان

محفلین
کاش میں نظر لگا سکتا اس جناتی ٹیم کو
یا کم ازکم مجھے کالی زبان ہی ملی ہوتی
پھر دیکھتا کس زاویے پر جشن مناتے ہیں یہ لوگ۔۔۔۔۔
کاش
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
کاش میں نظر لگا سکتا اس جناتی ٹیم کو
یا کم ازکم مجھے کالی زبان ہی ملی ہوتی
پھر دیکھتا کس زاویے پر جشن مناتے ہیں یہ لوگ۔۔۔۔۔
کاش
جناتی ٹیم، ہممم۔ بہت گہری بات کہی رضوان بھائی آپ نے۔ ابھی کافی دیر سوچنا پڑے گا۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
کاش میں نظر لگا سکتا اس جناتی ٹیم کو
یا کم ازکم مجھے کالی زبان ہی ملی ہوتی
پھر دیکھتا کس زاویے پر جشن مناتے ہیں یہ لوگ۔۔۔۔۔
کاش

اب ایک باب اور تھما دیا ہے انہوں نے مجھے۔

اس کے بعد میں منٹو کو شروع کرنے والا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، گنجے فرشتے، منٹو کے بہترین افسانے، منٹو نامہ اور منٹو رامہ پڑھا ہوا ہے۔
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
رضوان نے کہا:
کاش میں نظر لگا سکتا اس جناتی ٹیم کو
یا کم ازکم مجھے کالی زبان ہی ملی ہوتی
پھر دیکھتا کس زاویے پر جشن مناتے ہیں یہ لوگ۔۔۔۔۔
کاش

~~
بد دعائیں اکثر لوٹ کر واپس چلی جاتی ہیں۔ ذرا سوچ کر کہیے گا اب کچھ۔ اور ویسے بھی ہم جنات کی صف میں شامل ہیں جنات کو کہاں نظر لگتی ہے۔ ہاں البتہ جن ضرور نظر لگا دیا کرتے ہیں۔ huh

~~
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی ٹیم لیڈر شگفتہ صاحبہ ہی ہیں لائبریری کی۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ زاویہ لکھنے میں نہیں آئیں، وہ دوسرے کاموں میں مصروف ہوتی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
~~
lol۔ شمشاد بھائی ہم سب کو معلوم ہے کہ شگفتہ لائبریری ٹیم کی لیڈر ہیں۔ اور خدا نخواستہ ان کی جگہ لینے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی کوئی شوق ہے۔ آپ بے فکر رہیں۔ اصل میں قیصرانی کہنا چاہ رہے تھے کہ زاویہ کی ٹیم کی لیڈر۔۔۔ اور قیصرانی یہ سب ایسے ہی کہہ رہے ہیں۔ انھیں، مجھے اور باقی سب کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ کس کس نے کتنی محنت کی ہے۔
کسی کی تھوڑی سی محنت بھی میرے لیے بہت زیادہ ہے۔ اور پلیز اب کوئی لیڈر شپ کا نام نہ لے۔ :)
~~
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ضرورت بھی نہیں ہے کسی کا نام لینے کی۔ ایک بات بتانا تھی سو بتا دی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top