سید عاطف علی
لائبریرین
اردو میں خسرہ میزلز کے لیے ہے۔ اور سمال پوکس کے لیے چیچک۔چکن پوکس کے لیے آکڑا کاکڑا یا چھوٹی چیچک اردو میں عام استعمال ہو تے ہیں ۔ واللہ اعلممیں یہ لفظ پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ میں نے اِس کی بجائے زیادہ تر 'خسرہ' سنا ہے۔ بہر حال، آپ کی مانند مجھے بھی شخصاً یہ لفظ بدنما معلوم ہو رہا ہے۔
میں اِس بیماری کا مستعمل ایرانی فارسی نام نہیں جانتا تھا۔ مطّلع کرنے کے لیے شکریہ!
تاجک فارسی کی ایک لغت کی جانب رجوع کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ تاجکستان میں اِس بیماری کے لیے نغزک، آبکان، چیچک، گُلافشان، گُل وغیرہ رائج ہیں۔
ویسے، اِس بیماری کا گُل سے بھی کوئی لفظی تعلق ہے، کیونکہ تاجکستان میں اِس کے لیے 'گُل' اور 'گُلافشان' نظر آئے ہیں۔ جبکہ لفظِ 'چیچک' بھی ترکی زبان میں گُل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
ترکی زبان میں اِس بیماری کو 'چیچک' یا 'سُوچیچکی (آبی گُل)' کہتے ہیں۔
آبلہء مرغان اچھی ترکیب ہے۔