مبارکباد زندگی کا نیا سفر مبارک ہو۔۔۔۔ امین بھیا

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

میں آج صبح سے بار بار لاگ ان کر کے دیکھ رہی تھی کہ آنٹی آن لائن ہیں یا نہیں۔۔ امین بھیا بھی دکھائی نہیں دے رہے تھے۔۔
اکثر ہوتا ہے ناں کہ اگر ہمیں کسی کا بہت بےچینی سے انتظار ہو تو ٹائم ہی نہیں گزرتا۔۔ کچھ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہو رہا تھا۔۔ آخر کار مجھے امین بھیا دکھائی دیے اور میں نے جھٹ سے پی ایم کر دیا کہ بھیااااااا آج سنڈے ہے ناں تو جواب آیا "ہاں جی سنڈے ہے" میرا بےچارہ منا سا دل تھوڑا سا گھبرا گیا کہ یہ کیا کوئی ایکسائٹمنٹ ہی نہیں۔۔ یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔ میں نے پھر کہا "بھیا! آج ان لوگوں نے بتانا تھا ناں" پھر شاید امین بھیا کو مجھ معصوم پر رحم آگیا اور بولے "ہاں جی! وہ آئے تھے اور بات پکی ہو گئی ہے" یہ پڑھنا تھا کہ میں نے خوشی سے ایک نعرہ لگایا "یپییییییی"

تو جناب! آنٹی کے بہت ہی لاڈلے بیٹے' ہمارے پیارے امین بھیا بھی منگنی شدگان کیٹگری میں آ گئے ہیں ۔ اب یہ بولے گے کہ کوئی باقاعدہ منگنی تھوڑی ہوئی ہے تو کیا ہوا بھیا! بات تو پکی ہو گئی ناں۔۔ اس لیے چپ ۔۔۔

تو آئیے!ہم آج یہاں پر پیاری سی آنٹی اور امین بھیا کی یہ خوشی سلیبریٹ کرتے ہیں۔۔ اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ میاں امین بھیا اور ان کی ہونے والی لائف پارٹنر کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کا ایک بھرپور مزہ لیں آمین

کیونکہ امین بھائی بھی شاعر واعر ہیں تو میں نے ایک شاعری بھی ڈھونڈی ہے بھیا کے لیے۔۔۔
آپ سب بھی پھولوں، کیک، مٹھائی، گانوں اور شاعری کے ساتھ بھیا کو مبارک دیں۔۔۔ خالی ہاتھ آنے والوں کو دروازے پر روک لیا جائے گا:rollingonthefloor:

اچھا ناں مجھے شعر تو لکھنے دیں

کبھی دن کی دھوپ میں جھوم کے، کبھی شب کے پھول کو چوم کے
یونہی ساتھ ساتھ چلو سدا، کبھی ختم تمہارا سفر نہ ہو۔۔۔


واہ واہ کیا شعر ہے۔۔ میرا نہیں ہے نیٹ سے ڈھونڈا ہے امین بھیا اور بھابھی کے لیے۔۔
شعر تو نیٹ سے ہی ڈھونڈا ہے لیکن یہ فیلنگز بالکل میری اپنی ہیں اور دعائیں بھی دل کی گہرائیوں سے نکلی ہیں
ہمیشہ خوش رہیں بھیا
اور ڈھیروں مبارک ہو۔۔۔۔
 

مقدس

لائبریرین
original
 

کاشفی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو محمد امین بھائی۔۔۔بہت خوشی ہوئی۔۔۔ ماشاء اللہ۔
222.gif


ہر کنوارے کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ والدین سے بڑھ کر اس دنیا میں کچھ نہیں ہے۔۔۔ اس لیئے ۔۔جلدی سے شادی کر کے والدین بن جائیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
مقدس :) :) :) :) :) :) :) ۔۔۔۔ بہت زبردست لکھا ہے تم نے :) ۔۔ میرا خیال ہے تم باقاعدہ کچھ نہ کچھ لکھنا شروع کردو :) تمہارے اندر ایک بہت اچھا لکھاری چھپا ہے ؛)
 
Top