ایم اے راجا
محفلین
ہو سکتا ہے لیکن ڈارون کو بھی مذہب کے بارے میں خدا کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا
بی بی اگر انسان سے بھی بہتر کوئی مخلوق کا وجود میں آنا ہے تو قرآن کا یہ ارشاد کیا ہیکہ انسان اشرف المخلوقات ہے، کیا یہ ارشاد ( نعوذباللہ) غلط ہے؟
میرے اعداد و شمار ہیں غلط بھی ہوسکتے ہیں ۔۔۔ جس تیزی سے قیامت کی نشانیاں نمودار ہورہی ہیں
۔۔ اس حساب سے بھی 30-50 سال ہی رہ گئے ہیں
مکمل غیر مذہبی نکتہ نظر
چاچا ڈارون کہتا ہے کہ یہ سب کچھ بچا کھچا ہے۔ یعنی جو بہتر تھا بچ گیا اور جو بہتر نہیں تھا وہ ختم ہو گیا۔ جس کی ضرورت تھی وہ جسم میں بن گیا۔
ارتقائی عمل جاری ہے، کچھ ملین سال کے بعد حضرت انسان نیو دلی ریڈیو بغیر ریڈیو کے سنے گا، ٹی وی دیکھنے کے لئے صرف آنکھیں بند کرنا کافی ہوگا۔ پیچھے آنکھوں کی ضرورت ہے تو وہ بھی نکل آئیں گی، یہ جرثومے اور وائرس کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے بلکہ نئے وائرس ہوں گے۔ اپنے ایٹم رکھ کر خود اپنے آپ کو بناسکے گا، اور ڈی این اے میں ایسی تبدیلیاں لے آئے گا کہ ہڈیاں بجائے کیلشئیم کے ٹائی تینیم کی ہونگی اور کھال کا پولی مر اتنا مظبوط ہوگا کہ کچھ اثر نہیں کرے گا۔ گویا ایک نیا انسان تخلیق کرکے اس کو لاکھوں کروڑوں سال کے ارتقائی عمل کو تیز تر کردے گا اور بہتر انسان بنائے گا۔۔
اس بہتر انسان کے آجانے پر پرانے انسان کی ضرورت نہیں رہے گی لہذا۔۔
یہ بہتر انسان پرانے انسان کو ختم کردے گا اور اس طرح بہتر انسان اس کرہ ارض پر گھومے گا اور پھر بحث کرے گا ، مجھے کسی نے بنایا تھوڑی تھا، میں نے تو ارتقائی چھلانگیں لگائیں ہیں۔ اور یہ خدا کا تصور۔۔۔۔ نیا بہتر انسان اتنا بڑا خالق ہے کہ اپنا خدا خود تخلیق کرلیا !
پہلی بات: آپ نے اچھا کیا کہ چچا بھتیجے کا رشتہ استوار کر لیا۔
دوسری بات: ان سب باتوں کے ظہور پزیر ہونے سے پہلے ہی قیامت کے لیئے سور پھونک دیا جائے گا۔ میں مغل صاحب سے متفق ہوں۔
موجودہ نام نہاد جدید دور کا انسان یہ معمولی سی ترقی کر کے یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے اس دنیا کے قیام سے اب تک سب سے زیادہ ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔ اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے پہلے اس سے بھی کہیں زیادہ ترقی یافتہ اقوام گزر چکی ہیں۔
- کیا یہ آج کے دور کی تمام ٹیکنالوجی کے ساتھ ممکن ہے کہ ایک کشتی میں دنیا کے سارے جانداروں کا ایک ایک جوڑا رکھا جا سکے؟
- کیا قومِ ثمود کی طرز کے گھر بنانا ممکن ہے؟
۔ اہرامِ مصر کو تو کیا بنائے گا یہ آج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان، کیا اس کے صرف ایک بلاک کو ہلانے والی کرین ہے اس کے پاس؟ اس کے دو بلاکوں کو ملانے کے لیئے استعمال ہونے والی اسپائرل درل مشین کا ذکر کسی نے سنا ہے۔
ان سب سوالوں کے جواب دینے سے قاصر یہ انسان خود اپنا خالق کیسے بن سکتا ہے۔
جناب میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ان سے اول تو اسلام میں ملا کی کوئی گنجائش نہیں ۔۔۔ دوسرا یہ ساری زندگی وعظ دیتے رہتے ہیں ہم نبیوں کا کام کر رہے ہیں ، اب اس "کام" کے سلسلے سے میں مقام تو ان کو مل جاتا ہے لیکن ان کا کام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟زبردست طالوت! آپنے تو ان نام نہاد ملاؤں و علماء کی اچھی لسٹ تیار کر رکھی ہے!
عنوان میں موجود سپیلنگ کی غلطی مجھے دکھائی نہیںدی۔ باقی موضوع پر بحث جاری رکھیئے
باقی ڈارون تو کل کا بچہ ہے اس سے پہلے ہی ایک مسلم اسی قسم کا نظریہ پیش کر چکا ہے میں تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جیسے ہی حاصل ہوئیں تو پیش کر دوں گا (انشاء اللہ)
انکا مطلب موضوع سے تھا نہ کہ اسپیلینگ سے!