السلام علیکم
اسی لئے اس کی کتابوں میں غلطیاں بھی بہت ہوتی ہیں، 3 سال پہلے اس کی کتاب کی نقل سے ایک دھاگہ بنا کر لگایا تھا جس پر کسی صاحب نے اتنی غلطیاں حوالوں کے ساتھ پیش کر دی تھیں۔
جیسا کہ یہ آرٹ کا سٹوڈنٹ رہ چکا ھے اور بقول آپ کے 30 بندوں کی ٹیم ھے تو پھر یہ بزنس مین کہلائے گا۔
اس پر ایک اور اطلاع ھے کہ یہ کنٹریکٹ پر کتابت خریدتا ھے اور پھر اسے اپنے نام سے چھاپ دیتا ھے یہ بھی ایک سچ ھے۔
رہی بات مطالعہ کی تو اس میں کوئی حرج نہیں میں بھی اس کے نام کی چھپی ہوئی کتابوں کا مطالعہ کرتا ہوں۔
والسلام
محترم کنعان صآحب
گذارش ہے کہ غلطیاں ہر بندے سے ممکن ہیں۔ سانسدانوں سے بھی ہوئی ہین اور کچھ نے جان بوجھ کو نطریہ ارتقا کو ثابت کرنے کے لیے بھی جھوٹے رکاز کا سہارا لیا۔ مگر اس کے باوجود آپ کو ان کی باتوں پر تو یقین ہے مگر اسلام کی سچی تعلیمات پرشاید اس طرح نہین کہ جیسا ہوناچاہیے۔
میرے بھائی مجھے بھی ہارون یحیحی صاحب کی کچھ باتوں سے اتفاق نہیں ہے مگر یہ اختلاف دلائل کی بنا پر ہے ،جیسا کہ ان کا کہنا ہےکہ یہ دینا اصلی دنیا نہین ہے بلکہ ہمارا وہم ہے۔ شاید اس لیے کہ وہ تصوف اور تصوف کے علمائ پر یقین رکھتے ہیں۔
بحرحال ہمیں جان بوجھ کر کسی پر نکتہ چینی نہیں کرنی چاہیے۔ اگر ان کو اپنے نام ہی کی پبلسٹی کا شو ق ہوتا تو وہ یہ بات میڈیا سے چپھاتے اور اپنا اصلی نام استعمال کرتے ۔بحرحال آپ سے گزارش ہے کہ ان کے دلائل کا غلط ہونا ثابت کریں تو اچھی بات ہے۔ محض نکتہ چینی اچھی بات نہیں ہے۔ آپ نے ویڈیو اور میرا مضمون پڑھے بغیر بات کی ہے۔ یہ مناسب نہن تھا۔
والسلام