میں زندگی کی دوڑ میں دربدر ہوں اس لئے کہ محبتوں کے شہر میں، دل بے مکاں ہے آج بھی
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 9، 2007 #181 میں زندگی کی دوڑ میں دربدر ہوں اس لئے کہ محبتوں کے شہر میں، دل بے مکاں ہے آج بھی
عمر سیف محفلین جولائی 10، 2007 #183 پاس رہ کر جُدا سی لگتی ہے زندگی بےوفا سی لگتی ہے میں تمھارے بغیر بھی جی لوں یہ دُعا، بددُعا سی لگتی ہے
پاس رہ کر جُدا سی لگتی ہے زندگی بےوفا سی لگتی ہے میں تمھارے بغیر بھی جی لوں یہ دُعا، بددُعا سی لگتی ہے
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2007 #184 کوئی غم یا خوشی نہیں ہوگی اب یہاں زندگی نہیں ہوگی وہ جو اس دل میں امڈی رہتی تھی وہ خوشی اب کبھی نہیں ہوگی احمد فواد
کوئی غم یا خوشی نہیں ہوگی اب یہاں زندگی نہیں ہوگی وہ جو اس دل میں امڈی رہتی تھی وہ خوشی اب کبھی نہیں ہوگی احمد فواد
عمر سیف محفلین جولائی 11، 2007 #185 تُو شام بن کے آیا، تُو رات بن کے چھایا وہ بےخودی ہے مجھ پر ہوں دور زندگی سے اوراقِ زندگی پر سب داستاں رقم ہے کیوں ایسے جی رہی ہے ناہید بےدلی سے
تُو شام بن کے آیا، تُو رات بن کے چھایا وہ بےخودی ہے مجھ پر ہوں دور زندگی سے اوراقِ زندگی پر سب داستاں رقم ہے کیوں ایسے جی رہی ہے ناہید بےدلی سے
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #188 زندگی کیسے بسر ہو گی کہ ہم کو تابش صبر آتا ہے نہ آشفتہ سری آتی ہے!!!
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #189 تو جو روٹھی میری پلکوں پہ نمی رہ جائے گی زندگی بس نام ہی کی زندگی رہ جائے گی
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 26، 2007 #190 اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم
عمر سیف محفلین جولائی 26، 2007 #191 زندگی یوں تو ہمیشہ سے پریشاں سی تھی اب تو ہر سانس گراں بار ہوئی جاتی ہے
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 26، 2007 #192 اترے جو زندگی تیری گہرائیوں میں ہم محفل میں بھی رہ کے رہے تنہائیوں میں ہم
عمر سیف محفلین جولائی 27، 2007 #193 زندگی خوابِ پریشاں ہے، بہار ایک خیال اُن کو ملنے سے بہت پہلے یہ ہی سوچا تھا
عمر سیف محفلین اگست 3، 2007 #195 زندگی اتنی پریشان ہے یہ سوچا بھی نہ تھا اس کے اطراف میں شعلوں کا سمندر دیکھا
ہما محفلین اگست 11، 2007 #196 زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں تُم سے کیا کہیںجاناں اَ س قدر جھمیلے میں وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے ہجر کے سمدر میں تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے تُم کو جو سُنانی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں تُم سے کیا کہیںجاناں اَ س قدر جھمیلے میں وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے ہجر کے سمدر میں تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے تُم کو جو سُنانی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسن علوی محفلین اگست 11، 2007 #197 زندگی نا تمام ھے شاید موت وقفے کا نام ھے شاید ایسا محسوس ہر رہا ھے کوئی خواب میں ہم کلام ھے شاید۔ (عدم)
زندگی نا تمام ھے شاید موت وقفے کا نام ھے شاید ایسا محسوس ہر رہا ھے کوئی خواب میں ہم کلام ھے شاید۔ (عدم)
ہما محفلین اگست 11، 2007 #198 زندگی جب بھی تیری بزم میںلاتی ہے ہمیں یہ زمیںچاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیں
شمشاد لائبریرین اگست 11، 2007 #199 زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس کے ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں (فیض)
عمر سیف محفلین اگست 12، 2007 #200 معاف کر نہ سکی میری زندگی مجھ کو وہ اک لمحہ کہ میں تجھ سے تنگ آیا تھا