زندگی

زینب

محفلین
مجھ سے پو چھتے کیا ہو ذندگی کی بارے میں
اجنبی بتاے کیا اجنبی کے بارے یں

غیر کو برا کہ دوں غیر تو نہیں ایسا
آپ سے ہی شکوہ ھے آپ ہی کے بارے میں
 

شمشاد

لائبریرین
ترے جلؤوں سے بزمِ زندگی جنت بدامن ہے
مری روح اب بھی تنہائی میں تجھ کو یاد کرتی ہے
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں لبریز آہوں سے ٹھنڈی ہوائیں
اداسی میں ڈوبی ہوئی ہیں گھٹائیں
محبت کی دنیا پہ شام آ چکی ہے
سیہ پوش ہیں زندگی کی فضائیں
(فیض)
 

زینب

محفلین
آج تک ہے دل کو اسکے لوٹ آنے کی امید
آج تک ٹھری ہوئ ہے زندگی آپنی جگہ

لاکھ چاہا ہم تجھ کو بھول جائیں مگر
حوصلہ اپنی جگہ ہے،بے بسی اپنی جگہ
 

شمشاد

لائبریرین
میرے ہم نفس، میرے ہمنوا، مجھے دوست بن کے دغا نے دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب، مجھے زندگی کی دعا نہ دے
(شکیل بدایونی)
 
Top