زندگی

تیشہ

محفلین
وہ جو مل جائے تو کہنا کہ اے جان ِاحمد
زندگی زخم ہے ‘اس زخم کا مرہم تم ہو
سیم و زر تم ہو‘ مرے پارس وپکھراج تمھیں!
پنکھڑی ‘پنکھ ‘پکھیرو ‘ میرے پیتم تم ہو ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں زندگی کے حقائق سے بھاگ آیا تھا
کہ مجھ کو خود میں چھپا لے تری فسوں زائی
(ساحر لدھیانوی)
 

عیشل

محفلین
ہم سے کیا پوچھتے ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی کیا بتلائے اجنبی کے بارے میں
 

ہما

محفلین
زندگی کو داستان ہی داستاں‌سمجھی تھی میں
زندگی نَکلی مُسلسل امتحاں درد امتحاں
 

شمشاد

لائبریرین
خدا کرئے کہ میرے ایک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
رات سونے لگی صبح ہونے لگی
شمع بجھنے لگی دل مچلنے لگے
وقت کی روشنی میں نہائی ہوئی
زندگی پے عجب سا نکھار آ گیا
(روشن نندا)
 

عیشل

محفلین
میں بکھر کرسمٹ نہیں سکتا
اب نہ کر پاش پاش مجھے
اب تیرے کام کا نہیں ہوں میں
زندگی جا نہ کر تلاش مجھے
 

عیشل

محفلین
میں بکھر کرسمٹ نہیں سکتا
اب نہ کر پاش پاش مجھے
اب تیرے کام کا نہیں ہوں میں
زندگی جا نہ کر تلاش مجھے
 
Top