مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

جان

محفلین
ریٹنگ کی سہولت کے باوجود بعض احباب یہی کچھ ہی کر رہے ہیں :)
6hTtzUw.jpg
تاہم ایسا کرنے کے پیچھے کوئی خاص مقصد کار فرما نہیں ہے، بعض احباب کی بجائے اگر میرا نام بھی لکھ دیں تو بھی مجھے ایسا کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ میں نے ان غزلوں سے اپنی پسند کے اشعار چنے ہیں!
اگر آپ کا مقصد طنز کرنا ہے تو مجھے اس پر افسوس رہے گا اور آئندہ کوشش رہے گی کہ آپ کو کسی قسم کی کوئی ناگواری نہ ہو اور آپ کے سیاسی مراسلوں کے بارے بھی یہی گمان ہے!
 
سید عمران

محفلین
یہ سہولت فوری چاہیے تو 33 غزلیں فورم سے ڈھونڈ کر ہر ایک کے نیچے
واہ، واہ واہ، خوب، بہت خوب، کمال ہے، اعلی، بہت اعلی، عمدہ، ماشاءاللہ، سبحان اللہ
میں سے جو مناسب لگے، لکھتے جائیں۔ یہ سہولت آج ہی مل جائے گی!
شاعروں کو بس داد چاہیے۔۔۔
اس کے لیے حیلے بہانے اور لوگوں کو پَٹانے کے طریقے بہت!!!
;););)
 
فرقان احمد

محفلین
تاہم ایسا کرنے کے پیچھے کوئی خاص مقصد کار فرما نہیں ہے، بعض احباب کی بجائے اگر میرا نام بھی لکھ دیں تو بھی مجھے ایسا کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ میں نے ان غزلوں سے اپنی پسند کے اشعار چنے ہیں!
اگر آپ کا مقصد طنز کرنا ہے تو مجھے اس پر افسوس رہے گا اور آئندہ کوشش رہے گی کہ آپ کو کسی قسم کی کوئی ناگواری نہ ہو اور آپ کے سیاسی مراسلوں کے بارے بھی یہی گمان ہے!
خدا کرے کہ آپ کا ذوق سلامت رہے۔ جاسم صاحب کے جھانسے میں آنے سے گریز کیجیے۔ موصوف چاہتے ہیں کہ آپ اپنا رخ ہمہ وقت سیاست اور صحافت کی لڑیوں کی طرف موڑیں رکھیں ۔۔۔!
 
جاسمن

لائبریرین
یہ سہولت فوری چاہیے تو 33 غزلیں فورم سے ڈھونڈ کر ہر ایک کے نیچے
واہ، واہ واہ، خوب، بہت خوب، کمال ہے، اعلی، بہت اعلی، عمدہ، ماشاءاللہ، سبحان اللہ
میں سے جو مناسب لگے، لکھتے جائیں۔ یہ سہولت آج ہی مل جائے گی!

اس سے بھی آسان حل ہے۔
کسی بھی لڑی میں چلے جائیے۔ کوشش کریں کہ متفرقات کی کوئی گپ شپ والی لڑی ہو اور قیصرانی بھائی کی طرح "ہممممم" لکھتے جائیں۔
یا ابن سعید کی طرح" :):):)" رکھ دیں۔:D
 
سید عمران

محفلین
اس سے بھی آسان حل ہے۔
کسی بھی لڑی میں چلے جائیے۔ کوشش کریں کہ متفرقات کی کوئی گپ شپ والی لڑی ہو اور قیصرانی بھائی کی طرح "ہممممم" لکھتے جائیں۔
یا ابن سعید کی طرح" :):):)" رکھ دیں۔:D
اور سب سے آسان حل۔۔۔
عدنان بھائی سے بحث مباحثہ شروع کردیں۔۔۔
وہ آپ کے پچاس مراسلے پورے ہونے کے بعد بھی آپ کی جان نہ چھوڑیں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
اور جب پانچ سو ہو جائیں گے تو کثیر تعداد پر آپ کو خوشی تو ہوگی مگر خود پر غصہ بھی آئے گا۔ :p:ROFLMAO:
جناب اس وقت تک ان کا ذہن ماؤف ہوچکا ہوگا۔۔۔
اچھے برے کی تمیز کھو بیٹھیں گے۔۔۔
سود و زیاں کا فرق سمجھ میں نہ آئے گا۔۔۔
پھر کاہے کا غصہ اور کیسی خوشی؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
M Faraan صاحب! محفل کی کوئی بھی غزل چلے گی۔ تاہم اگر عرفان سعید صاحب کی غزلوں کو اس مقصد کیلئے منتخب کریں گے تو ۔۔۔
واہ، واہ واہ، خوب، بہت خوب، کمال ہے، اعلی، بہت اعلی، عمدہ، ماشاءاللہ، سبحان اللہ
بس تھوڑی سی احتیاط کیجئےگا۔ اخلاقی اعتبار سے کسی نامناسب بات پر ماشاء اللہ یا سبحان اللہ لکھنے سے گریز کیجئے گا اور کچھ بھی لکھنے سے پہلے یہ سوچ لیجئے گا کہ واقعی اشعار اس جملے کے حقدار ہیں یا نہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی ’’معصومانہ سی کرپشن‘‘ کی پھوار دامن میں نمی لے آئے۔
 
Top