مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

عرفان سعید

محفلین
بس تھوڑی سی احتیاط کیجئےگا۔ اخلاقی اعتبار سے کسی نامناسب بات پر ماشاء اللہ یا سبحان اللہ لکھنے سے گریز کیجئے گا اور کچھ بھی لکھنے سے پہلے یہ سوچ لیجئے گا کہ واقعی اشعار اس جملے کے حقدار ہیں یا نہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی ’’معصومانہ سی کرپشن‘‘ کی پھوار دامن میں نمی لے آئے۔
اخلاقیات کے درس میں نشانہ بھی آپ نے میرا لیا ہے!
:)
 
فرقان احمد

محفلین
محمد شایان وحید صاحب آپ سے درخواست ہے کہ اس لڑی میں تشریف لائیں اور ہمارے پیارے فرقان بھیا سے تھوڑی گفتگو ضرور فرمائں ۔
جزاک اللہ ۔
جی ہاں! تھوڑی سی ہی گفتگو فرمائی جائے کیونکہ اس کے بعد فرقان صاحب کے پاس سنانے کو صرف اشعار ہی بچ رہتے ہیں ۔۔۔! :) ہم آخر یہ منجن کب تک بیچیں گے بھیا ۔۔۔!
 
بھائی صاحب آپ کو محفل پر پہلے مراسلے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے مراسلوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے ۔محفل سے قائم اپنے رشتے کو مزید پائیدار کریں گے ۔
بھائی صاحب آپ کو محفل پر پہلے مراسلے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے مراسلوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے ۔محفل سے قائم اپنے رشتے کو مزید پائیدار کریں گے ۔
:good1:
 
فرقان احمد

محفلین
اور اگر میں نےمراسلہ سرے سے شروع کرنا ہو تو ؟
آپ شاید نئی لڑی کے اجراء کی بات کر رہے ہیں ۔۔۔ کسی بھی زمرے میں جائیں اور بائیں طرف اوپری جانب 'نئی لڑی ارسال کریں' کا بٹن دکھائی دے گا ۔۔۔! بس، ادھر سے شروع ہو جائیں ۔۔۔! سب سے پہلے تو آپ اپنی تعارفی لڑی بھی کھول سکتے ہیں، اگر چاہیں تو ۔۔۔! اس کے لیے یہاں کلک کریں

highlight-taaruf.jpg
 
جی اسی کی بات کر رہا تھا
جزاک اللہ
 
گھسے پٹے کا اندازہ کچھ یوں لگایا جا سکتا ہے
گھِسا: کُل مراسلے
پِٹا: محصول منفی درجہ بندیاں

اس کلیے کے مطابق اس لڑی میں ابھی تک گھِسے اراکین زیادہ ہیں۔
جاسم محمد کے آنے کے بعد البتہ پِٹے کا دور شروع ہو گا!
آپ میں سے زیادہ تر نے محفل کے نسبتاً پرامن ماحول میں آنکھ کھولی ہے اس لیے آپ نے ابھی تک سب مثبت ریٹنگز ہی دیکھی ہیں۔ وجہ یہ بھی ہے کہ شاید اب نہ تو ایسا مراسلے وجود پذیر ہو پارہے ہیں جو آپ کا ایسا خون کھولتا کر دیں کہ آپ بھی اسی پیرائے میں جواب دینے پر مجبور ہو جائیں۔ ورنہ آپ بھی پِٹے پِٹے ہی رہتے :p
 
اخلاقیات کے درس میں نشانہ بھی آپ نے میرا لیا ہے!
:)
بہت معذرت کے ساتھ! آپ نے جو میری بات کو تیر قرار دے کر از خود اس کا رخ اپنی جانب پھیرا ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔:bashful:
اگر آپ میری بات کو اپنی بات کا تکملہ اور تتمہ کہیں تو میں آپ کے ساتھ دل و جان سے اظہارِ اتفاق کرنے کے لئے تیار ہوں۔
 
Top