مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

سید عمران

محفلین
آتے جاتے رہا کریں افنان صاحب! یہ تو خیر ہم نے الگ سے تماشا برپا کر رکھا ہے۔ رفتہ رفتہ ہم آپ کو اردو محفل کا عادی بنا کر دم لیں گے ۔۔۔! :)
جی ہاں، کیوں نہیں ۔۔۔
ہنس کے بولا کرو بلایا کرو
آپ کا گھر ہے آیا جایا کرو
 
فرقان احمد

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
محبوب خزاں فرما گئے ہیں کہ
بات یہ ہے کہ آدمی شاعر
یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا

اور اگر اس تناظر میں دیکھیں تو یہ بات زیرومیٹر واسطے بھی درست ہے۔ یہ تقریباً کیا ہوتا ہے میاں۔۔۔۔
اس "تقریباً" زیرو میٹر سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ (ہماری جوانی کا یعنی بہت پرانا لطیفہ ہے شاید آپ نے سن رکھا ہو، کچھ تبدیلی کے ساتھ لکھ رہا ہوں):

ایک ڈرائیور لڑکا اپنے والد سے کہنے لگا کہ ابا جی ساتھ والے گاؤں میں ایک گاڑی بِک رہی ہے، مجھے لے دیں، سستی مل رہی ہے اور ہے بھی بالکل زیرو میٹر۔ والد کہنے لگے، وہ گاڑی جو فلاں کے پاس ہے۔ کہنے لگا جی ابا جی وہی۔ والد نے فرمایا، بیٹا وہ کیسے زیرو میٹر ہو گئی وہ تو کئی بار میں نے خود چلتی ہوئی دیکھی ہے۔ برخوردار نے فرمایا، ابا جی چھوٹا سا تو گاؤں ہے، کتنی بھی چل گئی ہوگی؟

سو چھوٹی سی تو محفل ہے۔۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

میں نے یہ لطیفہ گزشتہ دور حکومت میں سنا تھا۔۔۔ تبدیلی سے پہلے۔۔۔۔ :devil3::devil:
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارا یہ عالم ہے کہ صدا تو دے دیتے ہیں؛ہاں، اگر کوئی سچ مچ آ جائے تو اپنے ہی ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں ۔۔۔! خیر ہو یار دوستوں کی، جو معاملے کو سنبھالتے ہیں ۔۔۔! :) زیرو میٹر گاڑی کی تو اپنی الگ لشک پشک، ٹیکا، ترنگ اور ناز و انداز ہوتے ہیں بھیا ۔۔۔!
 
Top