مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

فرقان احمد

محفلین
دعوت کا شکریہ جناب میں کافی عرصہ سے آ، جا رہا ہوں رجسٹریشن آج کروائی ہے
محترم! آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا۔ آپ اپنا باقاعدہ تعارف کروانے کے لیے درج ذیل ربط پر کلک فرمائیں تاکہ دیگر احباب بھی آپ کو باقاعدہ طور پر خوش آمدید کہہ سکیں ۔۔۔!
ربط

highlight-taaruf.jpg
 
آخری تدوین:

افنان ظفر

محفلین
اس "تقریباً" زیرو میٹر سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ (ہماری جوانی کا یعنی بہت پرانا لطیفہ ہے شاید آپ نے سن رکھا ہو، کچھ تبدیلی کے ساتھ لکھ رہا ہوں):

ایک ڈرائیور لڑکا اپنے والد سے کہنے لگا کہ ابا جی ساتھ والے گاؤں میں ایک گاڑی بِک رہی ہے، مجھے لے دیں، سستی مل رہی ہے اور ہے بھی بالکل زیرو میٹر۔ والد کہنے لگے، وہ گاڑی جو فلاں کے پاس ہے۔ کہنے لگا جی ابا جی وہی۔ والد نے فرمایا، بیٹا وہ کیسے زیرو میٹر ہو گئی وہ تو کئی بار میں نے خود چلتی ہوئی دیکھی ہے۔ برخوردار نے فرمایا، ابا جی چھوٹا سا تو گاؤں ہے، کتنی بھی چل گئی ہوگی؟

سو چھوٹی سی تو محفل ہے۔۔۔۔ :)
وارث صاحب غزل کے ترجمہ کی درخواست کی تھی جناب سے
 

افنان ظفر

محفلین
محترم مجھے فارسی نہیں آتی، جو کوئی شعر پوسٹ کرتا ہوں تو وہ اٹکل پچو سے ترجمہ ہوتا ہے اور فرمائشی ترجمہ تو بس اپنی اوقات یاد آ جاتی ہے۔ :)

مجھ سے تو بہتر ہی آتی ہے جناب آپکو۔ کوئی بات نہیں آپ اٹکل پچو سے ہی کر دیں،
 
آتے جاتے رہا کریں افنان صاحب! یہ تو خیر ہم نے الگ سے تماشا برپا کر رکھا ہے۔ رفتہ رفتہ ہم آپ کو اردو محفل کا عادی بنا کر دم لیں گے ۔۔۔! :)
۔ازراہ تفتن۔
جیسے پنجاب میں شادی بیاہ و دیگر خوشی کے موقعوں پر ’ویلیں لینے والے‘ ویل دینے والے کا شجرہ و نام زور زور سےپکارتے ہیں، اپنے فرقان میاں نے بھی کچھ اس سے ملتا جلتا کام شروع کر دیا ہے۔ :)
 
خوش آمدید بھائی! اگر کوئی مدد درکار ہو تو یہاں بہت سے مخلصانِ فورم حاضر ہیں!
بہت شکریہ جناب! یہ جو احباب ’’متفق‘‘ ’’پر مزاح‘‘ وغیرہ کے لیبل لگاتے ہیں، اس کا طریقہ کا ارشاد فرما دیں تو نوازش ہوگی۔
 

فرقان احمد

محفلین
بہت شکریہ جناب! یہ جو احباب ’’متفق‘‘ ’’پر مزاح‘‘ وغیرہ کے لیبل لگاتے ہیں، اس کا طریقہ کا ارشاد فرما دیں تو نوازش ہوگی۔
خوش آمدید! غالباََ پچاس مراسلات کی تکمیل کے بعد آپ یہ درجہ بندیاں ملاحظہ فرما سکیں گے اور دیگر احباب کو دینے کے بھی اہل ہو جائیں گے ۔۔۔! سو، اپنی رفتار کو بڑھائیے محترم ۔۔۔! ایک حل یہ ہے کہ درج ذیل ربط پر کلک کر کے اپنا تعارف کروائیں اور یوں بات چیتے کرتے کرتے ہی آپ کے پچاس مراسلات مکمل ہو جائیں گے۔۔۔!

ربط

ٓ
 
اُردو محفل میں خوش آمدید! :) یہ ہم نے اک ذرا نیا ڈھنگ نکالا ہے نئے محفلین کو گھیرنے کا ۔۔۔! آتے جاتے رہا کیجیے محترم ۔۔۔! :)
مصروفیات کے بھنور سے نکلنے کے لئے ہی ادبیات کے فورم کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا، سمجھیں آپ نے گھر ہی لیا۔
 
خوش آمدید! غالباََ پچاس مراسلات کی تکمیل کے بعد آپ یہ درجہ بندیاں ملاحظہ فرما سکیں گے اور دیگر احباب کو دینے کے بھی اہل ہو جائیں گے ۔۔۔! سو، اپنی رفتار کو بڑھائیے محترم ۔۔۔!
بہت خوب! اردو کے کسی فورم میں ایسا نظم و ضبط دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اس سے قبل تمغے ملنے پر بھی فرحت آمیز حیرت ہوئی تھی۔
’’گیسوئے اردو ابھی منت پذیرِ شانہ ہے‘‘ کا احساس عرصۂ دراز سے دل میں تھا۔ اس محفل کو دیکھ کر کافی حوصلہ ملا ہے۔
 
خوش آمدید! غالباََ پچاس مراسلات کی تکمیل کے بعد آپ یہ درجہ بندیاں ملاحظہ فرما سکیں گے اور دیگر احباب کو دینے کے بھی اہل ہو جائیں گے ۔۔۔! سو، اپنی رفتار کو بڑھائیے محترم ۔۔۔! ایک حل یہ ہے کہ درج ذیل ربط پر کلک کر کے اپنا تعارف کروائیں اور یوں بات چیتے کرتے کرتے ہی آپ کے پچاس مراسلات مکمل ہو جائیں گے۔۔۔!

ربط

ٓ
مراسلات پورے کرنے کے لئے گفتگو کرنے میں مزہ نہیں آئے گا۔ مزہ تب آئے گا جب گفتگو کرتے کرتے مراسلات پورے ہو جائیں گے۔ :bashful:
 
Top