زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
سانولی زیادہ میٹھی ہوتی ہے؟ شکر والی چائے؟
بات محبت کی مٹھاس کی ہے، جو چینی میں نہیں پائی جاتی، اسی بات کو کسی سانولی نےشعر میں یوں بیان کیا ہے
جو تجھ کو چائے کی پیالی میں مل نہیں سکتا
وہی مٹھاس ہوں، اس بات کا خیال رہے​
 

زیرک

محفلین
بس اک جیون میں سلجھاتی میں کیسے
یہ الجھن عمر میں مجھ سے بڑی تھی
صوفیہ بیدار​
 

زیرک

محفلین
چھو کے درِ دل کو پلٹ آتا ہے واپس
اک وہمِ محبت ہے کہ گویا نہیں جاتا
صوفیہ بیدار​
 

زیرک

محفلین
خرید لاتی ہوں خود جا کے درد کے ساماں
عجیب گھر ہے مِرا، درد کی دُکاں جیسا
صوفیہ بیدار​
 

زیرک

محفلین
زخم بھی لگاتے ہو پھول بھی کھلاتے ہو
کتنے کام لیتے ہو ایک مسکرانے سے
نصرت صدیقی​
 

زیرک

محفلین
جنہیں یہ اہلِ بصیرت سمیٹ لائے تھے
وہ حادثے کسی آشفتہ سر نے ٹالے ہیں
نصرت صدیقی​
 

زیرک

محفلین
زندگی قید کے مانند ہے، لیکن اس نے
قید میں بھی مجھے آرام سے رکھا ہوا ہے
نصرت صدیقی​
 

زیرک

محفلین
آتے ہیں عیادت کو تو کرتے ہیں ‌نصیحت
احباب سے غم خوار ہوا بھی نہیں‌ جاتا
فانی بدایونی​
 

زیرک

محفلین
اللہ رے اعتمادِ محبت، کہ آج بھی
ہر درد کی دوا ہیں وہ، اچھا کیے بغیر
فانی بدایونی​
 

زیرک

محفلین
اختر گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونک
اس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے
اختر ہوشیارپوری​
 

زیرک

محفلین
دیکھا ہے یہ پرچھائیں کی دنیا میں کہ اکثر
اپنے قد و قامت سے بھی کچھ لوگ بڑے ہیں
اختر ہوشیارپوری​
 

زیرک

محفلین
ساری بات تعلق والی جذبوں کی سچائی تک ہے
میل دلوں میں آ جائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں
امجد اسلام امجد​
 

زیرک

محفلین
سنا ہے کانوں کے کچے ہو تم بہت، سو ہم
تمہارے شہر میں سب سے بنا کے رکھتے ہیں
امجد اسلام امجد​
 

زیرک

محفلین
رستے میں تھیں غنیم کے پھولوں کی پتیاں
سالار بِک گئے تھے، تو کرتی سپاہ کیا؟؟
امجد اسلام امجد​
 

زیرک

محفلین
اس گلی میں ہمیں یوں ہی تو نہیں دل کی تلاش
جس جگہ کھوئے کوئی چیز وہیں دیکھتے ہیں
امجد اسلام امجد​
 

زیرک

محفلین
چاروں طرف سے موت نے گھیرا ہے زیست کو
اور اس کے ساتھ حکم کہ ''اب زندگی کرو''
عادل منصوری​
 
Top