زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
خواہش سُکھانے رکھی تھی کوٹھے پہ دوپہر
اب شام ہو چلی ہے میاں دیکھو کدھر گئی
عادل منصوری​
 

زیرک

محفلین
دریا کی وسعتوں سے اسے ناپتے نہیں
تنہائی کتنی گہری ہے اک جام بھر کے دیکھ
عادل منصوری​
 

زیرک

محفلین
اب کیوں ناپ رہے ہو تنہائی کے جلتے لمحوں میں
اپنے چہرے کی حیرت، آئینے کی حیرانی سے
خالد علیم​
 

زیرک

محفلین
اے صبح جمال آ مری آنکھوں میں اتر جا
اے رات گزر جا کہ بہت جاگ چکا میں
خالد علیم​
 

زیرک

محفلین
یہ کون چپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے
تِرے بغیر سکوں عمر بھر نہیں ملنا
سرور بارہ بنکوی​
 

زیرک

محفلین
تحریر بیچ کر تو کبھی بات بیچ کر
پاتے ہیں رزق صورتِ حالات بیچ کر
فرحت عباس شاہ​
 

زیرک

محفلین
آتا نہیں بدلنا جو انداز دشمنی
چہرے بدل بدل کے دکھائی دیا نہ کر
فرحت عباس شاہ​
 

زیرک

محفلین
ایسا کرتے ہیں، الٹ دیتے ہیں زنبیلِ حیات
اور اس میں سے کوئی کام کا پَل ڈھونڈتے ہیں​
 

زیرک

محفلین
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیں
جو چھوڑ دیا، پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
ہم ایک عمر سے واقف ہیں، ہمیں نہ سمجھاؤ
کہ لطف کیا ہے میرے مہرباں، ستم کیا ہے
 
آخری تدوین:
Top