ہم نے کِیا تھاعشق یہ جینے کے واسطے کر کے خبر ہوئی کہ یہ مرنے کی بات ہے اتباف ابرک
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #221 ہم نے کِیا تھاعشق یہ جینے کے واسطے کر کے خبر ہوئی کہ یہ مرنے کی بات ہے اتباف ابرک
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #222 یہ محبت بھی عجب کارِ زیاں ہے جس میں لوگ خود چل کے خسارے کی طرف آتے ہیں عمران عامی
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #223 اس کے لبوں پہ کوٹ مٹھن کی مٹھاس تھی کافی بھی گا رہی تھی وہ خواجہ فریدؒ کی عمران عامی
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #224 تجھے کہا تھا، مرا دل نہيں یہ جنگل ہے یہاں درخت تو اگتے ہیں یار! سایہ نہيں عمران عامی
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #225 یہاں فقیر نہيں، سانپ آتے جاتے ہیں یہ خانقاہ نہيں ہے، یہ آستیں ہے دوست عمران عامی
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #226 یہ عمر بھر کی مسافت ہے، دل بڑا رکھنا کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں احمد فراز
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #227 ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم کہ تُو نہیں تھا، ترے ساتھ ایک دنیا تھی احمد فراز
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #228 وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی اسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا افتخار عارف
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #229 پیغمبروں سے زمینیں وفا نہیں کرتیں ہم ایسے کون خدا تھے کہ اپنے گھر رہتے افتخار عارف
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #230 میں اسے کھو کے ادھورا، وہ مجھے پا کے اداس ہمارے کرب کا کوئی موازنہ تو کرے نجم الثاقب
زیرک محفلین جنوری 25، 2019 #231 ہتھیلیوں پہ رکھے چراغوں کو خود بجھایا ہوا سے پہلے اداس موسم میں بے بسی کا یہ سال کتنا عجیب سا تھا نجم الثاقب
ہتھیلیوں پہ رکھے چراغوں کو خود بجھایا ہوا سے پہلے اداس موسم میں بے بسی کا یہ سال کتنا عجیب سا تھا نجم الثاقب
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #232 فیصلے تاریخ کے، میدان میں ہوتے نہیں مارنے والو! کوئی تم کو نہ مر کر مار دے
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #233 خسارے جَھیل کے بھی پھر خسارہ باقی ہے حساب مجھ کو بتایا ہے گوشوارے نے احمد وصال
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #234 وصال جانتے ہیں سارے ہم مزاج مرے یہ میں نہیں، مرے لہجے میں بولتا دکھ ہے احمد وصال
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #236 کتنی گری ہے قیمت ایماں نہ پوچھیئے ارزاں ہے کتنی آیتِ قرآں نہ پوچھیئے ضحیٰ آروی
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #237 خزانے درد کے باہر نہ مل سکیں گے کہیں اتر کے دیکھو تو اندر کبھی خرابوں میں فیصل فارانی
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #238 وہ لوٹ آیا مگر اس کی آنکھ میں فیصل ہر ایک رنگ کسی اور کا چھلکتا ہے فیصل فارانی
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #239 کیا ضروری ہے کہ تم پر بھی قیامت ٹوٹے کیا یہ کافی نہیں احباب لٹے جاتے ہیں سعداللہ شاہ
زیرک محفلین جنوری 26، 2019 #240 اپنی اپنی جی رہے ہیں لوگ اپنے شہر میں جس قدر تھی بے حسی، یہ حادثہ ہونا ہی تھا سعداللہ شاہ