پکارا جب مجھے تنہائی نے تو یاد آیا کہ اپنے ساتھ بہت مختصر رہا ہوں میں فارغ بخاری
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #241 پکارا جب مجھے تنہائی نے تو یاد آیا کہ اپنے ساتھ بہت مختصر رہا ہوں میں فارغ بخاری
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #242 دو دریا بھی جب آپس میں ملتے ہیں دونوں اپنی اپنی پیاس بجھاتے ہیں فارغ بخاری
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #243 وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہو گا مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساؤں میں قتیل شفائی
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #244 مفلس کے بدن کو بھی ہے چادر کی ضرورت اب کھل کے مزاروں پہ یہ اعلان کیا جائے قتیل شفائی
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #245 عشق میں کہتے ہیں، فرہاد نے کاٹا تھا پہاڑ ہم نے دن کاٹ دیئے، یہ بھی ہنر ہے سائیں عرفان صدیقی
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #246 عاشقی کے بھی کچھ آداب ہوا کرتے ہیں زخم کھایا ہے تو کیا حشر اٹھانے لگ جائیں عرفان صدیقی
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #247 کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا غلام محمد قاصر
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #248 غم کا سورج وہ دے گیا تجھ کو چاہے اب دن بنا کہ رات بنا غلام محمد قاصر
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #249 عشق جہاں پہ تہمت ٹھہرے سچائی رسوائی ہو ایسے شہر میں پاگل ہو کر زندہ رہنا پڑتا ہے ساجد مجید طاہر
زیرک محفلین جنوری 27، 2019 #250 جس شہر کی مسجد بھی ترستی ہو جبیں کو سمجھو کہ پھر اس شہر کا ہر شخص خدا ہے ساجد مجید طاہر
زیرک محفلین جنوری 28، 2019 #251 شیخ جی! ہم تو جہنم کے پرندے ٹھہرے آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہو گی عبدالحمید عدم
زیرک محفلین جنوری 28، 2019 #256 چند امیدیں نچوڑی تھیں تو آہیں ٹپکیں دل کو پگھلائیں تو ہو سکتا ہے سانسیں نکلیں گلزار
رانا عرفان عزیز محفلین جنوری 29، 2019 #259 زیرک نے کہا: بہت پسند ہے مجھے چائے ہو مگر سانولی تم سی سرور بن مظفر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سانولی زیادہ میٹھی ہوتی ہے؟ شکر والی چائے؟
زیرک نے کہا: بہت پسند ہے مجھے چائے ہو مگر سانولی تم سی سرور بن مظفر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سانولی زیادہ میٹھی ہوتی ہے؟ شکر والی چائے؟