یہ بار کہیں خود ہی اٹھانا نہ پڑے کل اوروں کو بچھڑنے کی دعائیں نہیں دیتے فاخرہ بتول
زیرک محفلین فروری 23، 2019 #401 یہ بار کہیں خود ہی اٹھانا نہ پڑے کل اوروں کو بچھڑنے کی دعائیں نہیں دیتے فاخرہ بتول
زیرک محفلین فروری 23، 2019 #402 بڑے عجیب سے لہجے میں بات کرتے ہو ہیں چھوڑ جانے کی ساری نشانیاں تم میں فاخرہ بتول
زیرک محفلین فروری 24، 2019 #403 اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں
زیرک محفلین فروری 24، 2019 #404 ہم کو منظور نہیں پھر سے بچھڑنے کا عذاب اس لیے تجھ سے ملاقات نہیں چاہتے ہیں
زیرک محفلین فروری 24، 2019 #405 عذابِ ہجر ہی کافی نہ تھا مِری جاں کو کہ اس پہ شاعری بھی آ پڑی بلا بن کر فیصل فارانی
زیرک محفلین فروری 24، 2019 #407 کوئی بھی رُت ہو یہ آنکھیں برستی رہتی ہیں تمہارے دکھ مِرے اندر جھڑی لگاتے ہیں کومل جوئیہ
زیرک محفلین فروری 24، 2019 #408 تجھ پہ پھونکا ہے محبت کا طلسمی منتر تُو مجھے چھوڑ کے جائے گا تو لوٹ آئے گا کومل جوئیہ
زیرک محفلین فروری 26، 2019 #411 ہم نے کچی عمروں میں چہرے پہ بڑھاپا اوڑھ لیا بوجھل پلکیں، بنجر سپنے ہم تک پہنچے وِرثے میں
زیرک محفلین مارچ 5، 2019 #412 انا پرست ہیں دونوں، چٹخ کے ٹوٹیں گے نہ میں اس سے، نہ وہ مجھ سے ہارنے والا
زیرک محفلین مارچ 5، 2019 #413 پھر یوں ہوا کے ساتھ تِرا چھوڑنا پڑا ثابت ہوا کے لازم و ملزوم، کچھ نہیں
زیرک محفلین مارچ 5، 2019 #414 ایک گونگے کی گفتگو ہوں میں ایک اندھا سمجھ رہا ہے مجھے انعام اعظمی آخری تدوین: مارچ 5، 2019
زیرک محفلین مارچ 5، 2019 #415 جس کا ہونا ہے مجھے، اس کو میسر ہو جاؤں اب نہ بچھڑے کوئی تم سے بھی تمہارا،آمین انعام اعظمی آخری تدوین: مارچ 5، 2019
زیرک محفلین مارچ 5، 2019 #416 بہت عجیب ہیں ہم لوگ، شام ہوتے ہی اداسیوں کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں انعام اعظمی
زیرک محفلین مارچ 6، 2019 #417 ساتھ بارش میں لیے پھرتے ہو اس کو انجمؔ تم نے اس شہر میں کیا آگ لگانی ہے کوئی انجم سلیمی
زیرک محفلین مارچ 6، 2019 #418 دنوں کے بعد مجھے اس نے دُکھ دیا تھا کوئی میں اس سے یہ بھی نہیں کہہ سکا، زیادہ ہے انجم سلیمی
زیرک محفلین مارچ 6، 2019 #419 کچھ غم کشید کرنے ہیں اپنے وجود سے جا غم کے ساتھیے، مجھے تنہائی چاہیئے انجم سلیمی
زیرک محفلین مارچ 7، 2019 #420 اب تو کمرے میں پڑی رہتی ہیں آنکھیں میری سخت نقصان ہے اس دور میں بینائی کا