تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر میں رفتہ رفتہ نیم کے پتوں میں ڈھل گیا
زیرک محفلین اپریل 5، 2019 #541 تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر میں رفتہ رفتہ نیم کے پتوں میں ڈھل گیا
زیرک محفلین اپریل 5، 2019 #543 دیکھا ہے آزما کے ہر اک شخص کو یہاں جس جس سے کام پڑتا گیا، ہاتھ سے گیا
زیرک محفلین اپریل 5، 2019 #544 اے عہدِ رفتہ میری شرافت کی داد دے دھوکہ دیا ہے یار نے، شرما رہا ہوں میں
زیرک محفلین اپریل 5، 2019 #545 سودؔا جو بے خبر ہے وہی یاں کرے ہے عیش مشکل بہت ہے ان کو جو رکھتے ہیں آگہی
زیرک محفلین اپریل 5، 2019 #546 تجھے سجنے کی ضرورت نہیں اے بنتِ حوّا تجھ پہ سجتی ہے "حیا" بھی، زیور کی طرح
زیرک محفلین اپریل 6، 2019 #547 بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین اپریل 6، 2019 #548 روز مرہ کا یہ ہے کھیل نصیر ان کیلئے ایک دو باتوں میں دو چار کو اپنا کرنا سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین اپریل 6، 2019 #549 فنا کی چال کے آگے کسی کی کچھ نہ چلی بساطِ دہر سے اٹھے حساب داں کیا کیا
زیرک محفلین اپریل 7، 2019 #552 غمِ روزگار تُو نے چھینا ہے سب کچھ خیالِ یار کی چادر، وصالِ یار کا موسم
زیرک محفلین اپریل 8، 2019 #554 اچھے اچھوں پہ برے دن ہیں لہٰذا فارس اچھے ہونے سے تو اچھا ہے برا ہو جانا رحمان فارس
زیرک محفلین اپریل 8، 2019 #555 الگ الگ ہیں تری ساری چوڑیوں کے رنگ یہ اور بات کہ سب کی ''چھنک برابر'' ہے رحمان فارس
زیرک محفلین اپریل 8، 2019 #556 تم چاہو تو اس کو پاگل پن سمجھو ہاں تصویر کو نظم سنا لیتا ہوں میں علی زریون
زیرک محفلین اپریل 8، 2019 #557 کہنے کو کوئی لاکھ کہے، سچ تو یہی ہے ہوتا ہے کہاں عشق دوبارہ میرے یارا؟ علی زریون
زیرک محفلین اپریل 8، 2019 #559 ہجر میں کون توازن رکھے وحشت چاہت بیچ اور جو رکھے، دشت اسی کی بیعت کرتا ہے علی زریون
زیرک محفلین اپریل 8، 2019 #560 کس کو آتی ہے مسیحائی، کسے آواز دوں بول اے خونخوار تنہائی، کسے آواز دوں جوش ملیح آبادی