دشمنی پامال کر دیتی ہے انساں کا سکون نفرتوں کے دور میں بھی تم محبت سوچنا ناز مظفرآبادی
زیرک محفلین اپریل 15، 2019 #581 دشمنی پامال کر دیتی ہے انساں کا سکون نفرتوں کے دور میں بھی تم محبت سوچنا ناز مظفرآبادی
زیرک محفلین اپریل 15، 2019 #582 یاد آتا ہے، اسے جب بھی بھلانا چاہوں دل کا دروازہ ''مقفل'' نہیں ہونے دیتا ناز مظفرآبادی
زیرک محفلین اپریل 15، 2019 #583 تلاشِ رزق ہے، پردیس کے جھمیلے ہیں کئی دنوں سے تمہارا خیال ہے ہی نہیں ناز مظفرآبادی
زیرک محفلین اپریل 15، 2019 #584 باہر سے جو لگتا ہے کسی تاج کا ہیرا اندر سے وہ بیوہ کی جوانی کی طرح ہے مظفرآبادی
زیرک محفلین اپریل 16، 2019 #586 ضرب المثل ہیں اب مِری مشکل پسندیاں سُلجھا کے ہر گِرہ کو پھر اُلجھا رہا ہوں میں
زیرک محفلین اپریل 16، 2019 #587 شاید یہ ظرف ہے، جو خاموش ہوں اب تک ورنہ تو تِرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
زیرک محفلین اپریل 16، 2019 #588 تم نے کچھ بھی نہ کیا، وقت گزاری کے سوا ہم سے جو کچھ بھی ہوا، وقت گزاری نہ ہوئی
زیرک محفلین اپریل 16، 2019 #589 کیا رمز جاننی ہے تجھے اصل عشق کی؟ جو تجھ میں اس بدن کے سوا ہے، یہ عشق ہے
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #591 عطائے یار بھی کوئی ٹھکراتا ہے بھلا؟ تِرے دیئے ہوئے غم بھی سر آنکھوں پر
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #592 خواہش و خواب و اہتمام، یار پہ چھوڑ دے تمام یار کا دھیان کر فقط، یار سے التجا نہ کر
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #593 اے واعظِ ناداں کیوں کرتا ہے روز قیامت کا چرچہ یاں روز نگاہیں ملتی ہیں، یاں روز قیامت ہوتی ہے
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #594 ہمارا علم تو مرہُونِ لوحِ دل ہے میاں کتابِ عقل تو بس طاق پر دھری ہوئ ہے
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #595 جن کی آنکھیں پیاری، باتیں جھوٹی ہوں ان کی خاطر سپنے ضائع مت کرنا علی زریون
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #596 عشق کے ہاتھوں مر کر دیکھو ایسا انوکھا قاتل ہے زندہ کر کے رکھ دیتا ہے، اتنا سوہنا مارتا ہے علی زریون
زیرک محفلین اپریل 17، 2019 #597 اے کسی بزدل کے ٹھکرائے ہوئے اپنی خاطر ہی سنورتا کیوں نہیں؟ علی زریون
زیرک محفلین اپریل 18، 2019 #599 جا کے دشمن کی صف میں تم بھی رہو ایک جانب سے وار ہو بھائی حسن ظہیر راجا
زیرک محفلین اپریل 18، 2019 #600 یہ طے ہوا تھا کہ مل کے جہاں سے لڑنا ہے ہم ایک دوجے کو لیکن شکست دینے لگے حسن ظہیر راجا