ہوتا تو نہیں ایسے مگر ہم نے کِیا ہے اک یادِمسلسل پہ لگاتار گزارا حسن ظہیر راجا
زیرک محفلین اپریل 18، 2019 #601 ہوتا تو نہیں ایسے مگر ہم نے کِیا ہے اک یادِمسلسل پہ لگاتار گزارا حسن ظہیر راجا
زیرک محفلین اپریل 19، 2019 #604 تم میرے محبوب کی آنکھیں دیکھ چکے ہو تم کو دل کی بات بتائی جا سکتی ہے
زیرک محفلین اپریل 19، 2019 #605 ہمارے گاؤں کی مٹی میں خواب اُگتے ہیں ہمارے گاؤں میں غربت بھی ایک مسئلہ ہے
زیرک محفلین اپریل 20، 2019 #607 مہتاب کئی ہوں گے مہتاب سے آگے بھی آنکھوں سے کہو دیکھیں اس خواب سے آگے بھی جاوید احمد
زیرک محفلین اپریل 20، 2019 #608 مِری شکست کا سبب بنا ہوا ہے میرا دل مِری بغل میں ہے مگر یہ غیر سے ملا ہوا جاوید احمد
زیرک محفلین اپریل 20، 2019 #609 یہ میرے پاؤں مرا ساتھ کیوں نہیں دیتے تری گلی کا سفر ہے کہ پل صراط کا ہے شیراز غفور
زیرک محفلین اپریل 20، 2019 #610 لازم تو نہیں ایسا کہو ''پیار ہے مجھ سے'' تم پھول مِرے ہاتھ پہ دھر کیوں نہیں جاتے
زیرک محفلین اپریل 20، 2019 #611 ہر اک اپنی ضرورت کے تحت ہم سے ہے ملتا ہمیں بھی اب کوئی حسبِ ضرورت چاہئے ہے
زیرک محفلین اپریل 20، 2019 #612 طے ہوئی ہجر کی راہ، ختم ہوا شوقِ وصال دل تیری حد سے بہت دور نکل آیا ہے
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #613 تمہیں خبر ہی نہیں کیسے سر بچایا ہے عذاب جاں پہ سہا ہے تو گھر بچایا ہے نوشی گیلانی
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #614 یہاں پہ کون اندھیروں میں ساتھ چلتا ہے تُو اب بھی ساتھ مِرے ہے یہ مہربانی تری نوشی گیلانی
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #615 اک جہاں تھا جو تِرے شہر میں آباد ہوا دل مگر مستِ مئے عشق تھا، برباد ہوا نوشی گیلانی
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #616 یہ بھی ممکن تھا کہیں اور ٹھکانہ کرتے پر تِرے عشق کو زنجیر بنائے ہوئے ہیں نوشی گیلانی
شاہد عزیز انجم محفلین اپریل 21، 2019 #617 سخت جاں ہم سا کوئی تم نے نہ دیکھا ہوگا ہم نے قاتل کئی دیکھے ہیں تمہارے جیسے ♥ .
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #618 پتھر ہو تو کیوں خوفِ شبِ غم سے ہو لرزاں انساں ہو، تو جینے کی ادا کیوں نہیں آتی محسن نقوی
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #619 کوئی تو خبر لے میرے دشمنِ جان کی کچھ دن سے مِرے صحن میں پتھر نہیں آتے محسن نقوی
زیرک محفلین اپریل 21، 2019 #620 عدو کی تنگ دلی کو جو مات دینا ہے بدن کے زخم نہ دیکھو جبیں کشادہ کرو محسن نقوی