ستم تو یہ کہ ہماری صفوں میں شامل ہیں چراغ بجھتے ہی خیمہ بدلنے والے لوگ اقبال اشعر
زیرک محفلین اپریل 30، 2019 #661 ستم تو یہ کہ ہماری صفوں میں شامل ہیں چراغ بجھتے ہی خیمہ بدلنے والے لوگ اقبال اشعر
زیرک محفلین اپریل 30، 2019 #662 رہبروں کی منڈی میں کوڑیوں کے بھاؤ پر کون کتنا بِکتا ہے؟ بس حساب رکھنا ہے عابی مکھنوی
زیرک محفلین اپریل 30، 2019 #663 پٹڑیاں بعد میں وحشت کی علامت بنی ہیں خودکشی کرنے کو گاؤں میں کنواں تھا پہلے
زیرک محفلین اپریل 30، 2019 #664 ذرا سا مِل کے دِکھاؤ کہ ایسے ملتے ہیں بہت پتہ ہے تمہیں چھوڑ جانا آتا ہے ادریس بابر
زیرک محفلین اپریل 30، 2019 #665 چوروں کا احتساب نہ اب تک ہوا قتیلؔ جو ہاتھ بے قصور تھا، وہ ہاتھ کٹ گیا
زیرک محفلین اپریل 30، 2019 #666 ذرا سی عمر، عداوت کی لمبی فہرستیں عجیب قرض، وراثت میں میرے نام ہوا آنس معین
زیرک محفلین مئی 4، 2019 #667 ڈر ہم کو بھی لگتا ہے رستے کے سناٹے سے لیکن ایک سفر پر اے دل! اب جانا تو ہوگا
زیرک محفلین مئی 4، 2019 #668 آج تم نیند میں اتری ہو مِری آنکھوں سے آج تم کو مِرے سپنے بھی دکھائی دیں گے
زیرک محفلین مئی 4، 2019 #670 بادشاہت کے مزے ہیں خاکساری میں سلیم یہ نظارہ یار کے کوچے میں رہ کے دیکھنا
زیرک محفلین مئی 4، 2019 #671 کوئی تو ہو گا سبب، جس سے لشکری میرے پڑے تھے سوچ میں، دشمن پہ وار کرتے ہوئے ناز مظفرآبادی
زیرک محفلین مئی 4، 2019 #672 اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دے ہاں اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے
زیرک محفلین مئی 4، 2019 #673 خدا کی ذات سے اک سلسلہ ضروری ہے قبول ہو کہ نہ ہو بس دعا ضروری ہے ناز مظفرآبادی
زیرک محفلین مئی 5، 2019 #674 ہتھیلیوں نے ہواؤں کو روک رکھا تھا جلا رہا تھا انہی کو چراغ اندر سے نعیم ضرار
زیرک محفلین مئی 5، 2019 #675 ذرا سا آ کے وہ رہتا تھا دیر تک مجھ میں اثر میں گویا پرانی شراب جیسا تھا نعیم ضرار
زیرک محفلین مئی 5، 2019 #677 ہم بڑی قیمتی مٹی سے بنائے گئے ہیں خود کو ہم بیچنا چاہیں گے تو کیا لو گے ہمیں؟
زیرک محفلین مئی 5، 2019 #678 قتل تو شہر کا سردار کرے گا، لیکن اس کا الزام کسی اور کے سر جائے گا ادریس آزاد
زیرک محفلین مئی 5، 2019 #679 جب بزرگوں کے ہوا کرتے تھے سائے گھر پر اچھا ہو جاتا تھا کچھ بھی جو برا کرتے تھے ادریس آزاد