دہر کے غم سے ہوا ربط تو ہم بھول گئے سرو قامت کو جوانی کو قیامت لکھنا
زیرک محفلین مئی 24، 2019 #702 مجھ بے عمل سے ربط بڑھانے کو آئے ہو؟ یہ بات ہے اگر، تو گئے تم بھی کام سے
زیرک محفلین مئی 24، 2019 #703 دلوں کا حال تو یہ ہے کہ ربط ہے نہ گریز محبتیں تو گئی تھیں، عداوتیں بھی گئیں
زیرک محفلین مئی 29، 2019 #713 والدہ مرحومہ کے بعد کی میری عیدیں کیسے گزرتی ہیں، انور شعور کایہ شعرگویا میری ترجمانی کرتا ہےعیدیں تمہارے بعد بھی آتی رہیں، مگر کپڑے نہیں سِلے کئی موسم گزر گئے
والدہ مرحومہ کے بعد کی میری عیدیں کیسے گزرتی ہیں، انور شعور کایہ شعرگویا میری ترجمانی کرتا ہےعیدیں تمہارے بعد بھی آتی رہیں، مگر کپڑے نہیں سِلے کئی موسم گزر گئے
زیرک محفلین جون 1، 2019 #714 کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے تیرے سوا میں آج کل تِری الفت کے اعتکاف میں ہوں
زیرک محفلین جون 5، 2019 #716 یوں ہی تو شہر بھر میں نہیں ہوتی روشنی ہر اک دِیے کی لَو میں ہیں جلتی اداسیاں
زیرک محفلین جون 5، 2019 #717 تم شہرت کے پیچھے بھاگے، نقالوں کے میر ہوئے ہم نے بُلھے سے مُجرا سیکھا، ہم نے یار کمایا ہے
زیرک محفلین جولائی 7، 2019 #719 اسمِ یار کا وِرد وظیفہ کر کے وقت گزارا ہے اک تسبیح بنا دی تیری یاد پرونے والوں نے کومل جوئیہ
زیرک محفلین جولائی 7، 2019 #720 تیمار دار مرہمی لہجے کی خیر ہو گھاؤ کی بات چھوڑ دے گھائل پہ بات کر کومل جوئیہ