زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
تجھ پہ پھُونکا ہے محبت کا طلسمی منتر
تُو مجھے چھوڑ کے جائے گا تو لوٹ آئے گا
کومل جوئیہ​
 

زیرک

محفلین
ہمارے نام کے صدمے کسی نے جھیلنے کب ہیں
سو ہم جیسوں کو مرجانے میں دشواری نہیں ہو گی
کومل جوئیہ​
 

زیرک

محفلین
سو تم مجھے حیرت زدہ آنکھوں سے نہ دیکھو
کچھ لوگ سنبھل جاتے ہیں، سب مر نہیں جاتے​
 

زیرک

محفلین
بہت مجبور آنکھیں تھیں بہت بے ربط جملے تھے
ضرورت کو بیاں کرنے سے اک خودار قاصر تھا​
 

زیرک

محفلین
جس نے زندگی دی ہے وہ بھی سوچتا ہو گا
زندگی کے بارے میں اس قدر نہ سوچا کر
محسن بھوپالی​
 

زیرک

محفلین
عمرِ مصروف! کوئی لمحۂ فرصت ہو عطا
میں کبھی خود کو میسر نہیں ہونے پاتا
محسن بھوپالی​
 

زیرک

محفلین
اسے بھی وعدہ فراموشی زیب دیتی ہے
ہمیں بھی راس نہیں، اعتبار کا موسم
محسن بھوپالی​
 

زیرک

محفلین
اک خواب تُلا رہتا ہے ہجرت پہ ہمہ وقت
اک روز اسی نقل مکانی میں ملیں گے
پردیسیوں کا المیہ:-(
 
Top