مہکار بتاتی ہے کہ صندل ہے یا کِیکر دونوں کے سُلگنے سے تو اٹھتا ہے دُھواں ہی ظہیر مشتاق
زیرک محفلین جولائی 18، 2019 #761 مہکار بتاتی ہے کہ صندل ہے یا کِیکر دونوں کے سُلگنے سے تو اٹھتا ہے دُھواں ہی ظہیر مشتاق
زیرک محفلین جولائی 18، 2019 #762 چنابِ وقت کی موجوں کو کون سمجھائے سبھی کے ہاتھ میں کچے گھڑے نہیں ہوتے ظہیر مشتاق
زیرک محفلین جولائی 18، 2019 #763 کھُل کے برس کبھی مِرے ابرِ گریز خُو نَم ہو رہے ہیں سُوکھے گھڑے، بھر نہیں رہے ظہیر مشتاق
زیرک محفلین جولائی 19، 2019 #765 سایہ طلب گئے جدھر، بول اٹھے وہیں شجر آئے ہو اب مسافرو، جب ہمیں دھوپ کھا گئی
زیرک محفلین جولائی 19، 2019 #766 مجھ سے مت پوچھ کہ احساس کی حد کیا تھی دھوپ ایسی تھی کہ سائے کو بھی جلتے دیکھا
زیرک محفلین جولائی 19، 2019 #769 موجودگی کی دھوپ میں جلتے وجود کا آواز دے کے پوچھنا "کوئی درخت ہے؟" عمار اقبال
زیرک محفلین جولائی 20، 2019 #771 چھَٹا جہاں سے اس آواز کا گھنا بادل وہیں سے دھوپ نے تلوے جلائے ہیں کیا کیا
زیرک محفلین جولائی 20، 2019 #772 دیکھ اے پیڑ تُو اس وقت کوئی بات نہ کر شام کے وقت پرندوں کی سنی جاتی ہے
زیرک محفلین جولائی 20، 2019 #774 ابلیس! تیری ایک خدا سے نہ بن سکی مجھ کو بھی دیکھ کتنے خداؤں کی زد میں ہوں فاروق روکھڑی
زیرک محفلین جولائی 20، 2019 #776 جسے سنبھال کے رکھتا ہوں، پھر نہیں ملتا سو اب کسی کی حفاظت نہیں کروں گا میں دانش نقوی
زیرک محفلین جولائی 21، 2019 #777 ہجرتِ خانہ بدوشاں بھی کوئ ہجرت ہے ہم تو ویرانے میں آئے کسی ویرانے سے سجاد بلوچ
زیرک محفلین جولائی 21، 2019 #778 دل میں بھر لایا ہوں محرومئ دنیا سجاؔد آج بازار سے جی بھر کے خریداری کی سجاد بلوچ
زیرک محفلین جولائی 21، 2019 #779 میں کسی اور کی رسوائی پہ کب ہنستا ہوں مجھ پہ جب آئینہ ہنستا ہے میں تب ہنستا ہوں سجاد بلوچ
زیرک محفلین جولائی 22، 2019 #780 چراغ ہوں میں اگربجھ گیا تو کیا غم ہے کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے افتخار نسیم افتی