زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
جس کے ہوتے غم گزرتا بھی نہ تھا نزدیک سے
دور جاتے ہی وہ میرے غم کا بانی بن گیا
افتخار نسیم افتی​
 

زیرک

محفلین
بارشِ سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لے
تیرا محسن، تِرا محبوب رہا ہے کچھ دن
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
اس عمر میں ملتے ہیں کب یار نشے جیسے
دارو کی طرح تیکھے، کوکین طبیعت کے

فاضل جمیلی​
 

زیرک

محفلین
ہماری آنکھوں میں جب سے اترا ہے چاند کوئی
ہماری آنکھوں کے گِرد ہالے پڑے ہوئے ہیں

فاضل جمیلی​
 

زیرک

محفلین
جو مجھ میں کھیلتا رہتا تھا مر گیا لڑکا
ستم تو یہ ہے مرا بھی جوان ہوتے ہوئے

ندیم بھابھہ​
 

زیرک

محفلین
کس کو افلاس نے رکھا ہے شگفتہ خاطر
یہ تو بچوں کو بھی چنچل نہیں ہونے دیتا

مہتاب عالم​
 

زیرک

محفلین
عجب قبیلہ ہے میرا جس کے گبرو جواں
خود اپنے بوڑھوں کی سازش سے مارے جاتے ہیں

عابی مکھنوی​
 

زیرک

محفلین
عشق نہ ہو تو لمس لطافت کھو دیتا ہے
ہوس پرستو! چُھو چُھو کر اُکتا جاؤ گے
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
آنکھ سے اشک گرا ہے سو میاں! ہاتھ اٹھا
تارہ ٹوٹے پہ جو کی جائے دعا، لگتی ہے
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
ہمارے چند اچھے دوستوں نے یہ وعدہ خود سے کیا ہوا ہے
کہ شکل اللہ نے اچھی دی ہے سو بات اچھی نہیں کریں گے
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
اداسیاں چلی آتی ہیں شام ڈھلتے ہی
ہمارا دل کوئی تفریح کا مقام ہے کیا؟
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
تمہارے سامنے رکھی ہیں میں نے راہیں دو
سو ایک چن لو، محبت کی، یا محبت کی
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
کچھ اور بھی ہیں راز خد و خال سے پرے
عورت کو اس کے جسم سے آگے بھی دیکھیے
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
جیسے دوزخ کی ہوا کھا کے ابھی آیا ہو
کس قدر واعظِ مکار ڈراتا ہے مجھے
یاس یگانہ​
 
Top