راستہ دیکھ کے چل، ورنہ یہ دن ایسے ہیں گونگے پتھر بھی سوالات کریں گے تجھ سے قیصر الجعفری
زیرک محفلین اگست 10، 2019 #801 راستہ دیکھ کے چل، ورنہ یہ دن ایسے ہیں گونگے پتھر بھی سوالات کریں گے تجھ سے قیصر الجعفری
زیرک محفلین اگست 10، 2019 #802 چھلک رہا ہے ترے دل کا درد چہرے سے چھپا چھپا کے محبت کو داستاں مت کر قیصر الجعفری
زیرک محفلین اگست 10، 2019 #803 بُوند بھر درد سنبھلتا نہیں کم ظرفوں سے رکھ کے تُو اپنی ہتھیلی پہ سمندر مت جا قیصر الجعفری
زیرک محفلین اگست 10، 2019 #804 دل کے مدفن پہ نہیں کوئی بھی رونے والا اپنی درگاہ کے ہم خود ہی مجاور ٹھہرے قیصر الجعفری
زیرک محفلین ستمبر 1، 2019 #805 راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں زین شکیل
زیرک محفلین ستمبر 3، 2019 #807 فقط یہ معجزہ کرب و بلا میں دیکھا گیا جہاں پہ پیاس سے کھائی شکست پانی نے
زیرک محفلین ستمبر 3، 2019 #810 کرب و بلا میں دیکھیے شبیرؑ کی ’نہیں ‘ ہر دور کے یزید کو جڑ سے مٹا گئی
زیرک محفلین ستمبر 5، 2019 #811 ہوں گے کچھ اور بھی اسباب تباہی کے مگر خوش گمانی بھی کہیں کا نہیں رہنے دیتی
زیرک محفلین ستمبر 5، 2019 #812 کتنا مان گمان ہے دینے والے کو درد دیا ہے، اور مداوا روک لیا اکبر حمیدی
زیرک محفلین ستمبر 5، 2019 #815 تمہیں خبر نہیں موسم تراشنے والو شجر نے سیکھ لیا ہے ہرا بھرا رہنا ثروت نجمی
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #817 وہ کون ستمگر تھے کہ یاد آنے لگے ہیں تُو کیسا مسیحا ہے کہ بیمار کرے ہے
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #819 تری بدعا کا اثر ہُوا بھی تو فائدہ؟؟؟؟ مِرے ماند پڑنے سے تُو چمک تو نہیں گیا