کچھ تو لگے کہ رات کا جاگا ہوا ہے تُو محسن نمک ہی ڈال کے آنکھوں کو لال کر
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #821 کچھ تو لگے کہ رات کا جاگا ہوا ہے تُو محسن نمک ہی ڈال کے آنکھوں کو لال کر
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #822 یہ کڑوا کڑوا سا جو ذائقہ ہے اشکوں کا نمک نہیں ہے فقط اس میں تیرتا دُکھ ہے
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #825 ہر عشق کے منظر میں تھا اک ہجر کا منظر اک وصل کا منظر، کسی منظر میں نہیں تھا
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #826 جو ٹپکے کاسۂ دل میں تو عالم ہی بدل جائے وہ اک آنسو مگر اے چشمِ تر! آساں نہیں ہوتا
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #828 ابھی کچھ اور ہم کو تہمتوں کے زہر پینے ہیں ابھی کچھ اور تم کو بد گمانی ہونے والی ہے
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #829 یہ لکھنے والوں کا المیہ ہے کہ لوگ سارے ہی پڑھنے والے لباس مہنگا خرید لیں گے، کتاب سَستی پڑھا کریں گے
یہ لکھنے والوں کا المیہ ہے کہ لوگ سارے ہی پڑھنے والے لباس مہنگا خرید لیں گے، کتاب سَستی پڑھا کریں گے
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #831 بنا رکھا ہے منصوبہ کئی برسوں کا تُو نے اگر اک دن اچانک تجھ کو مرنا پڑ گیا تو
زیرک محفلین ستمبر 6، 2019 #832 جو غزل پر لاد کر لائے پچاس اشعار کو ایسے شاعر کا بهی چالان ہونا چاہیئے نیاز سواتی
زیرک محفلین ستمبر 7، 2019 #833 یہ شعر نظر سے گزرا ایسے لگا جیسے شعر نہیں بلکہ مرحومہ روحی بانو کا شکوہ ہو مجھے نام دینے والو تمہیں جان کی سلامی مجھے میری زندگی میں گمنام کر کے مارا عاطف جاوید عاطف
یہ شعر نظر سے گزرا ایسے لگا جیسے شعر نہیں بلکہ مرحومہ روحی بانو کا شکوہ ہو مجھے نام دینے والو تمہیں جان کی سلامی مجھے میری زندگی میں گمنام کر کے مارا عاطف جاوید عاطف
زیرک محفلین ستمبر 7، 2019 #834 یار وہ جو شریکِ غم بھی ہو ہنستے ہنستے تو سارے ملتے ہیں عاطف جاوید عاطف
زیرک محفلین ستمبر 7، 2019 #835 نشاں یہ گال کے بتلا رہے ہیں یہاں دریا کوئی بہتا رہا ہے عاطف جاوید عاطف
زیرک محفلین ستمبر 7، 2019 #836 سارے کچے برتن پار نہیں لگتے دریا میں طغیانی بھی مل سکتی ہے عاطف جاوید عاطف
زیرک محفلین ستمبر 11، 2019 #839 زہر کی آنکھوں میں روشن صورتیں دو ہیں عدیم شکل ایک سقراط کی اور ایک چہرہ ہِیر کا عدیم ہاشمی
زیرک محفلین ستمبر 11، 2019 #840 پہلو میں رہ کر دل نے دیا ہے بہت فریب رکھا ہے اس کو یاد بھلانے کے بعد بھی عدیم ہاشمی