اور بھی خالی ہیں دنیا میں ٹھکانے لاکھوں اس سے کہہ دو کہ مری ذات سے باہر نکلے حسیب الحسن
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #121 اور بھی خالی ہیں دنیا میں ٹھکانے لاکھوں اس سے کہہ دو کہ مری ذات سے باہر نکلے حسیب الحسن
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #122 شب و روز نہ اذیت میں گزارے ہوتے چین آ جاتا اگر کھیل کے ہارے ہوتے محسن نقوی آخری تدوین: جنوری 12، 2019
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #123 بچھڑا تو دوستی کے اثاثے بھی بٹ گئے شہرت وہ لے گیا مجھے رسوائی دے گیا محسن نقوی
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #124 اثر دکھا نہ سکا اس کے دل میں اشک مرا یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے محسن نقوی
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #125 کتنے غم ہیں جو سرِ شام سلگ اٹھتے ہیں چارہ گر تُو نے یہ کس دکھ کی دوا بھیجی ہے حامد سروش
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #126 باہر گرا تو ضبط کو رسوا کرے گا اشک اندر گرا تو دل پہ نشاں چھوڑ جائے گا نعیم ضرار
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #127 موجِ حیات سب کو بہاتی ہے ساتھ ساتھ دیتی ہے پر سبھی کو کنارہ الگ الگ نعیم ضرار
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #129 تم اگر صاحبِ رائے ہو تو لازم تو نہیں تم جسے ٹھیک سمجھتے ہو وہی ٹھیک بھی ہو نعیم ضرار
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #132 اپنے ہمدرد و مسیحا تو بہت ہیں لیکن زخم کو چھیڑ کے ناسور بنا دیتے ہیں قابل اجمیری
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #133 اسے کہو کہ مِرا جرم صرف میرا ہے اسے کہو مِرے شجرے کا احترام کرے عباس تابش
زیرک محفلین جنوری 14، 2019 #134 ہر لقمۂ تر خون میں تر ہے تو عجب کیا ہم رزق نہیں ظلم کمانے میں لگے ہیں عباس تابش
زیرک محفلین جنوری 15، 2019 #136 اختر گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونک اس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے اختر ہوشیارپوری
زیرک محفلین جنوری 15، 2019 #137 یہ اس کا اپنا طریقہ ہے دان کرنے کا وہ جس سے شرط لگاتا ہے ہار جاتا ہے اختر نظمی
زیرک محفلین جنوری 15، 2019 #138 ہر ایک کام سلیقے سے بانٹ رکھا ہے یہ لوگ آگ لگائیں گے، یہ ہوا دیں گے اختر نظمی
زیرک محفلین جنوری 15، 2019 #139 وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتا سو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں اختر نظمی
زیرک محفلین جنوری 15، 2019 #140 اس نے جب چاہنے والوں سے اطاعت چاہی ہم نے آداب کہا،۔۔۔۔ اور اجازت چاہی احمد فراز