کون سے نام سے تعبیر کروں اس رُت کو؟ پھول مُرجھائے ہیں، زخموں پہ بہار آئی ہے اقبال اشہر
زیرک محفلین ستمبر 23، 2019 #881 کون سے نام سے تعبیر کروں اس رُت کو؟ پھول مُرجھائے ہیں، زخموں پہ بہار آئی ہے اقبال اشہر
زیرک محفلین ستمبر 23، 2019 #882 ستم تو یہ کہ ہماری صفوں میں شامل ہیں چراغ بجھتے ہی خیمہ بدلنے والے لوگ اقبال اشہر
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #883 دیکھ لے ہم نے گلہ کوئی نہیں تجھ سے کیا دیکھ لے ہم نے ترے ساتھ رعایت کی ہے مقصود وفا
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #884 خود سے بھی دور کسی روز نکل جاؤں کہیں اپنے ہاتھوں سے چھُڑا کر کبھی انگلی اپنی مقصود وفا
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #885 توُ، تو اب ایسی اذیت میں مجھے یاد نہ آ اپنے ہونے کی مصیبت ہی بڑی ہے مجھ پر مقصود وفا
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #886 مار دیتے ہیں یہ جنت کے پجاری ہم کو اِس جہنم میں اگر سانس لِیا جانے لگے مقصود وفا
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #888 محبت کی ڈگر پر جو بھی نکلے، سوچ کر نکلے سفر یہ وہ نہیں ہے جو یہاں منزل بھی پا لے گا اتباف ابرک
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #892 یونہی سامان پرانے پہ نظر جا ٹھہری پھر سے تم بند لفافوں سے نکل آئے ہو اتباف ابرک
زیرک محفلین ستمبر 24، 2019 #893 ساتھ چلتا ہے سدا موڑ جدائی والا یہ محبت کوئی آسان سفر تھوڑی ہے اتباف ابرک
زیرک محفلین ستمبر 26، 2019 #895 عطائے یار بھی کوئی ٹھکراتا ہے بھلا؟ تیری طرح ترا غم بھی، سر آنکھوں پر
زیرک محفلین ستمبر 26، 2019 #896 بچھڑ رہا ہے تو یہ سوچ کر بچھڑ مجھ سے یہ کوئی فلم نہیں ہے کہ ہم دوبارہ ملیں
زیرک محفلین ستمبر 26، 2019 #897 پہلے تو اس نے غم کے 'فوائد' بیاں کئے پھر وقفہ لے کے کہنے لگا 'خوش رہا کرو' عباس تابش
زیرک محفلین ستمبر 26، 2019 #898 دہائی دیتا رہے جو دہائی دیتا ہے کہ بادشاہ کو اونچا سنائی دیتا ہے عباس تابش
زیرک محفلین ستمبر 26، 2019 #899 یار! اک بار پرندوں کو حکومت دے دو یہ کسی شہر کو مقتل نہیں ہونے دیں گے عباس تابش
زیرک محفلین ستمبر 26، 2019 #900 ہمارے پاس تو اک رنگ ہے اداسی کا دھنک سیاہ بنے گی، اگر بنائیں گے اعجاز رافع