آج کل میرے تصرف میں نہیں ہے، لیکن زندگی شہر میں ہو گی کہیں دو چار کے پاس لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #961 آج کل میرے تصرف میں نہیں ہے، لیکن زندگی شہر میں ہو گی کہیں دو چار کے پاس لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #962 جس كو دیكھو وہ جدائی سے ڈراتا ہے مجھے اِس محبت میں كوئی دوسرا ڈر ہے كہ نہیں لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #963 عدو تھے حلقۂ یاراں میں مثلِ مُوئے سپید جو ہم نے ایک نکالا تو دس نکل آئے لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #964 مجھے مناؤ نہیں،۔۔ میرا مسئلہ سمجھو خفا نہیں، میں پریشان ہوں زمانے سے لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #965 دُور تک ساتھ چلا ایک سگِ آوارہ آج تنہائی کی اوقات پہ رونا آیا لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #966 غافل نہ جانیے مجھے، مصروفِ جنگ ہوں اس چُپ سے جو کلام سے آگے نکل گئی لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #967 ذرا سا ساتھ دو غم کے سفر میں ذرا سا مسکرا دو، تھک گیا ہوں لیاقت علی عاصم
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #968 کوئی اعراب نہیں دکھ کا تِرے چاروں طرف نہ کوئی پیش، زبر زیر نہ مَد ہے،۔ حد ہے علی قیصر
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #969 اس کی تقسیم کا معیار "وہ" خود ہی جانے بھوک ہوتی ہے کہیں، رزق کہیں دیتا ہے علی قیصر
زیرک محفلین اکتوبر 5، 2019 #970 اتنی اونچی ہے کہ اب بیل کا دَم گھٹتا ہے جانے دیوار سے کیا گھر کے مکیں چاہتے ہیں ممتاز گورمانی
زیرک محفلین اکتوبر 5، 2019 #971 ہاتھ پکڑنے والے اکثر ہاتھ دِکھا بھی جاتے ہیں اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر پہلے دن سمجھایا تھا ممتاز گورمانی
ہاتھ پکڑنے والے اکثر ہاتھ دِکھا بھی جاتے ہیں اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر پہلے دن سمجھایا تھا ممتاز گورمانی
زیرک محفلین اکتوبر 5، 2019 #972 صلح اس بات پہ کر لیں تو خرابی کیا ہے؟ دونوں ہمسائے ہیں اور اردو زباں بولتے ہیں ممتاز گورمانی
زیرک محفلین اکتوبر 5، 2019 #973 عشق تو خیر، نہ پہلا تھا نہ دُوجا تجھ سے پھر بھی اے دوست! تری یاد بڑی آتی ہے ممتاز گورمانی
زیرک محفلین اکتوبر 5، 2019 #974 فرشتے چھوڑ کے جنت زمیں پہ آ جائیں اگر یہ لوگ محبت کے دِیں پہ آ جائیں ممتاز گورمانی
زیرک محفلین اکتوبر 6، 2019 #975 کی ترکِ محبت تو لِیا دردِ جگر مول پرہیز سے دل اور بھی بیمار پڑا ہے مادھو رام جوہر
زیرک محفلین اکتوبر 6، 2019 #976 چھوڑنا ہے تو نہ الزام لگا کر چھوڑو کہیں مل جاؤ تو پھر لطفِ ملاقات رہے مادھو رام جوہر
زیرک محفلین اکتوبر 6، 2019 #977 اہلِ جنت مجھے لیتے ہیں نہ دوزخ والے کس جگہ جا کے تمہارا یہ گنہگار رہے؟ مادھو رام جوہر
زیرک محفلین اکتوبر 6، 2019 #978 جوؔہر کہیں بِکتی ہی نہیں جنسِ محبت کیا قحط وفا کا سرِ بازار پڑا ہے مادھو رام جوہر