عطا کرو مجھے کوئی ہجر سے بھرا ہوا غم میں وہ فقیر ہوں جس کی طلب اداسی ہے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,041 عطا کرو مجھے کوئی ہجر سے بھرا ہوا غم میں وہ فقیر ہوں جس کی طلب اداسی ہے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,042 ہمارے چاہنے والوں کو ہم سے شکوہ ہے سمجھ رہے تھے وہ پتھر، ہم آئینہ نکلے
زیرک محفلین نومبر 17، 2019 #1,043 بھنور نے گھیر لیا ہے سو بچ نہ پاؤں گا یہ عشق کھیل نہیں ہے کہ راستہ نکلے
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,044 ملاقاتوں کا کہتے ہو، ملاقاتیں کہاں ہوویں؟ نہ ہم جاویں ہیں مسجد میں، نہ آپ آویں ہیں میخانے
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,045 میں نے تو اڑتے پرندوں سے یہی سیکھا ہے کام آئے تو فقط اپنے ہی بازو آئے
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,046 اک تہجد گزار کی خاطر ہم محبت گزار چل پڑے تھے اک شکاری کا ایسا شہرہ تھا اس کی جانب شکار چل پڑے تھے احمد عطاء اللہ
اک تہجد گزار کی خاطر ہم محبت گزار چل پڑے تھے اک شکاری کا ایسا شہرہ تھا اس کی جانب شکار چل پڑے تھے احمد عطاء اللہ
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,047 شہر پہنچا تو یہی سوچ کے آنکھیں پونچھیں میرا ہوتا تو مِرے ساتھ بھی آیا ہوتا احمد عطاء اللہ
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,048 عطا بے صبر لوگوں کے کبھی برتن نہیں بھرتے گزارہ کرنے والوں کا گزارہ ہونے لگتا ہے احمد عطاء اللہ
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,049 اپنے ہی جیسا کرتا ہوں ہر شہر میں تلاش بنتی نہیں ہے میری، کسی بہترین سے احمد عطاء اللہ
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,050 یہ عمر بھر کی مسافت ہے، دل بڑا رکھنا کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں احمد فراز
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,051 کوفہ والوں کو بتاتے نہیں دل کی حالت جیسے لاہور میں رستہ نہیں پوچھا جاتا احمد عطاء اللہ
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,052 ہم اور تم ہیں مثلث میں زاویوں کی طرح ہمارے بیچ محبت ہی تیسرا دکھ ہے
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,053 ہمارے دور کی صاحب کمال خوبی ہے کہ شر کو خیر سے بڑھ کے نشر کیا جائے
زیرک محفلین نومبر 18، 2019 #1,056 ہمیں اکٹھے کبھی دیکھنا کہیں بیٹھے نہیں ہے، پھر بھی لگے گا بڑا تعلق ہے عمیر نجمی
زیرک محفلین نومبر 19، 2019 #1,057 یوں توہم زمانے میں کب کسی سے ڈرتے ہیں آدمی کے مارے ہیں، آدمی سے ڈرتے ہیں خمار بارہ بنکوی
زیرک محفلین نومبر 19، 2019 #1,059 کہاں تک شیخ کو سمجھائیے گا بُری عادت کبھی جاتی نہیں ہے بسمل عظیم آبادی
زیرک محفلین نومبر 19، 2019 #1,060 آپ ظالم نہیں ظالم ہے مگر آپ کی یاد وہی کمبخت ستاتی ہے برابر مجھ کو بسمل عظیم آبادی