ایک پتھر ادھر آیا ہے تو اس سوچ میں ہوں میری اس شہر میں کس کس سے شناسائی ہے رضی اختر شوق
زیرک محفلین دسمبر 26، 2019 #1,161 ایک پتھر ادھر آیا ہے تو اس سوچ میں ہوں میری اس شہر میں کس کس سے شناسائی ہے رضی اختر شوق
زیرک محفلین دسمبر 26، 2019 #1,162 میرے قاتل کو خبر دو کہ زمینِ دل میں اس نے بوئے تھے جو خنجر وہ ثمر لے آئے رضی اختر شوق
زیرک محفلین جنوری 9، 2020 #1,163 صدیوں پہلےکوئی سقراط تھا اور اب تم ہو جامِ شیریں ہی پیو، زہر تو پینے سے رہے اعتبار ساجد
زیرک محفلین جنوری 10، 2020 #1,164 سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانا ہے سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین جنوری 10، 2020 #1,165 کچھ دیر تو اس قلب شکستہ میں بھی ٹھہرو یوں تو نہ گزر جاؤ اس اجڑے ہوئے گھر سے سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین جنوری 10، 2020 #1,166 شب غم نہ پوچھ کیسے ترے مبتلا پہ گزری کبھی آہ بھر کے گرنا، کبھی گر کے آہ بھرنا سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین جنوری 10، 2020 #1,167 شیخ جی چوری چھپے کل رات میخانے گئے اس قدر چہرہ تھا نورانی کہ پہچانے گئے سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین جنوری 20، 2020 #1,169 نامرادان محبت کو حقارت سے نہ دیکھ یہ بڑے لوگ ہیں، جینے کا ہنر جانتے ہیں سلیم احمد
زیرک محفلین جنوری 20، 2020 #1,170 دیوتا بننے کی حسرت میں معلق ہو گئے اب ذرا نیچے اتریے، آدمی بن جائیے سلیم احمد
زیرک محفلین جنوری 30، 2020 #1,171 کسی کا چہرہ، کسی کے نقاب جھیلتا ہوں میں ایک آئینہ کتنے عذاب جھیلتا ہوں عمار اقبال
شعیب گناترا لائبریرین جنوری 8، 2021 #1,175 زیرک نے کہا: اے عہدِ رفتہ میری شرافت کی داد دے دھوکہ دیا ہے یار نے، شرما رہا ہوں میں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاعر کا نام پتہ چل سکتا ہے؟
زیرک نے کہا: اے عہدِ رفتہ میری شرافت کی داد دے دھوکہ دیا ہے یار نے، شرما رہا ہوں میں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاعر کا نام پتہ چل سکتا ہے؟