زینب: آپ کا اوتار، دستخط آپ کے بارے میں کچھ کہتے ہیں۔

زین

لائبریرین
ہمممممممممممم ، اچھااااااااااااا ۔
پھر ہم انعام میں شرکت داری کا مطالبہ واپس لے لیتے ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
زینب کا اوتار اس بات کی نشانی ہے کہ یہ زینب کا پیغام ہے ۔
میں نے کبھی اتنا سوچا ہی نہیں کہ ٹیڈی بئیر ان میں‌ موجود بچپنے کو ظاہر کرتا ہے ، دل ظاہر کرتا ہے کہ خوابوں‌ میں رہنے والی ہیں‌، :grin: لوگ پتہ نہیں ایک اوتار سے کیسے لمبا مضمون باندھ لیتے ہیں ۔:blush:
 

زینب

محفلین
ہاہاہا جہانزیب میں نے خود بھی کبھی نہین سوچا اس بارے میں اپ اتنا پوسٹ مارٹم ہوا تو لاگا کہ یہ سب ہے مجھ میں‌ یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔دستخط تو میرے اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں خیر کرنے دیں پوسٹ مارٹم سب کو خیر ہے
 

زینب

محفلین
میں نے اپنے جوابات یہاں پوسٹ نہیں کیے تھے۔
بلکہ ذپ کردیے تھے۔

ہمممممممممممم ، اچھااااااااااااا ۔
پھر ہم انعام میں شرکت داری کا مطالبہ واپس لے لیتے ہیں۔

یہ آپ دونوں نے کیا کھپ ڈالی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:beating:
 

ساجداقبال

محفلین
میں تو مقام چاند کے بارے میں ہی رائے دے سکتا ہوں۔
جس طرح چاند پر ریتیلے میدان ہیں اسیطرح غالباً کسی صحرائی ملک کی باسی ہیں۔ اور باسی چیزیں تو ہوتی ہی ٹھنڈی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھئی، وہ جو بچپن میں سنتے تھے ناں کہ چاند پر ایک بڑھیا رہتی ہے تو وہ یہی تو ہے۔ اب پتہ نہیں چرخۃ کاٹتی ہے کہ نہیں۔
 

طالوت

محفلین
چرخوں کا زمانہ کہا رہا اب ، کوئی ٹیکسٹائل انڈسٹری ہو گی اب تو ۔۔۔ یا کم از کم ایک آدھ لوم شوم تو ہو گی ہی۔۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
ممکن ہے وہاں کی بڑھیا اتنی سولائزڈ نہ ہوئی ہو ۔۔ اور ابھی تک تک چرخہ کاتتی پھرتی ہو ؟
 

ساجداقبال

محفلین
نہیں جی چرخہ ہی کاٹتی ہیں۔ کیونکہ انہوں نے حبِ وطن میں آرمسٹرانگ سے لوم کی پاور کیلیے پاکستانی بجلی منگوائی تھی، ناس ہو لوڈ شیڈنگ کا کہ انہیں لوم چھوڑ کر دوبارہ چرخہ کاٹنا پڑا۔
 
Top