زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟

مجھے اگلی چھٹیوں میں کہاں جانا چاہیئے؟

  • Total voters
    25

زیک

مسافر
حیرت ہے کسی نے شمالی یا جنوبی امریکہ تجویز نہیں کیا حالانکہ ان براعظموں میں بھی دیکھنے کے علاقے ہیں
 
بندہ پرور

محفلین
میں نے رائے شماری میں یورپ کا مشورہ اس لیے دیا ہے زیک
کہ یہ براعظم میری معلومات کے مطابق بہت ساری خوبصورت
ممالک کا احاطہ کرتا ہے اور اس طرح میں دلچسپ سفری احوال
کے ساتھ ساتھ خوبصورت تصاویر بھی دیکھنے کے موقع ملے گا
کیونکہ آپ کی فوٹوگرافی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں مگر پلیز زیک
کیمرہ ڈی ایس ایل آر کام لائیں ،
 
محمد وارث

لائبریرین
حیرت ہے کسی نے شمالی یا جنوبی امریکہ تجویز نہیں کیا حالانکہ ان براعظموں میں بھی دیکھنے کے علاقے ہیں
میرا ووٹ جنوبی امریکہ کے لیے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے دریائے ایمیزون کے ارد گرد آپ کہیں پہنچے تھے لیکن شاید برازیل کے جنگلوں کے اندر دور تک دریا کے ساتھ ساتھ نہیں گئے۔ کیا خیال ہے؟ :)
 
جاسم محمد

محفلین
میرا ووٹ جنوبی امریکہ کے لیے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے دریائے ایمیزون کے ارد گرد آپ کہیں پہنچے تھے لیکن شاید برازیل کے جنگلوں کے اندر دور تک دریا کے ساتھ ساتھ نہیں گئے۔ کیا خیال ہے؟ :)
یاد رہے کہ پانچ آراء میں انٹارکٹیکا بھی شامل ہے۔ لیکن وہاں شاید دیکھنے کیلئے بہت کچھ نہیں۔
 
زیک

مسافر
میرا ووٹ جنوبی امریکہ کے لیے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے دریائے ایمیزون کے ارد گرد آپ کہیں پہنچے تھے لیکن شاید برازیل کے جنگلوں کے اندر دور تک دریا کے ساتھ ساتھ نہیں گئے۔ کیا خیال ہے؟ :)
ہم ایک بوٹ میں ایمزون سے اس کے ایک tributary river پر گئے تھے اور پھر وہاں تقریباً ہفتہ جنگلات میں رہے۔ ویسے تو ایمزون کے جنگلات اتنے وسیع اور متنوع ہیں کہ کئی بار اس کے مختلف حصوں میں جایا جا سکتا ہے۔ برازیل، پیرو (جہاں ہم گئے) اور دیگر ممالک
 
فہد اشرف

پچھلے دو تین ہفتوں سے ایمزون کے جنگلات میں بھیانک آگ لگی ہوئی ہے۔

آگ کا ڈسٹریبیوشن
 
زیک

مسافر
یہاں تو مقابلہ سخت ہو گیا۔ تمام براعظموں کو ووٹ مل چکے اور یورپ، ایشیا اور انٹارکٹکا میں کانٹے دار مقابلہ۔ تینوں پانچ ووٹوں پر برابر
 
زیک

مسافر
نہیں۔

یہ رہی فہرست ان 22 ممالک کی جہاں جا چکا ہوں لہذا ان کی تجویز دینے سے پہلے زیادہ غور کریں:
  1. پاکستان
  2. لیبیا
  3. برطانیہ
  4. جرمنی
  5. بیلجیم
  6. ہالینڈ
  7. سعودی عرب
  8. ترکی
  9. ملائشیا
  10. جنوبی افریقہ
  11. امریکہ
  12. کینیڈا
  13. فرانس
  14. سوئٹزرلینڈ
  15. باہاماز
  16. اٹلی
  17. ویٹکن
  18. متحدہ عرب امارات
  19. آسٹریا
  20. پیرو
  21. نیوزی لینڈ
  22. تنزانیہ
 
بافقیہ

محفلین
اب جب کہ میں پاکستان کی سیر سے لوٹ چکا ہوں تو ہماری روایت یہ ہے کہ اگلی بڑی سیر کا فیصلہ کیا جائے۔

ظاہر ہے یہ میجر سیر سپاٹا کچھ عرصہ بعد ہی ہو گا لیکن اچھے سفر کے لئے ضروری ہے کہ جلد جگہ کا فیصلہ کر کے تفصیلی پلاننگ شروع کی جائے۔ اس کے علاوہ کچھ جگہوں پر بکنگ بھی بہت ایڈوانس میں کرنی پڑتی ہے۔

رائے شماری میں براعظم کا فیصلہ کریں اور اپنے مراسلے میں ملک، علاقے وغیرہ کا ذکر کریں جہاں مجھے جانا چاہیئے۔

خیال رہے کہ چونکہ اس سال ایک پرانے ملک گیا ہوں لہذا اگلا ٹرپ کسی نئے ملک کا ہو تو بہتر ہے۔

جناب! میرا خیال ہے کہ اب کی بار آپ افریقہ کے ان ممالک کی سیر کریں۔ جہاں انسان کھانے کی اشیاء اور بوند بوند کیلئے ترستے ہیں۔ جہاں انسانیت روز بھوک سے نڈھال ہوکر سینہ کوبی کرتی اور سر پیٹتی نظر آتی ہے۔ جہاں جاکر انسان کو یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ایک بہت بڑا میدان اس طرف بھی ہے۔

چند دن پہلے ہمارے علاقے سے ایک وفد ان علاقوں کے حالات معلوم کرنے اور ان کی بپتا سننے چلا گیا۔ جب ان کے تاثرات سنے۔ تو آنکھوں نے اپنے بند کھول دئیے۔

اور مجھے یقین ہے کہ آپ جیسے انسان دوست اور انسانیت کے بہی خواہ ایسے علاقوں میں جائیں گے۔ تو اپنے دلوں میں ایک کسک محسوس کریں گے۔ اور آپ کے تاثرات آپ کے دلکش اسلوب سے جہاں والوں تک پہنچیں گے۔ اور اس طرح امید ہے انسانیت کی کوئی نہ کوئی خدمت آپ کے ہاتھوں انجام پائے گی۔

پھر

سمجھے گا زمانہ تری آنکھوں کے اشارے
دیکھیں گے تجھے دور سے گردوں کے ستارے

ناپید ترے بحر تخیل کے کنارے
پہنچیں گے فلک تک تری آہوں کے شرارے

تعمیر خودی کر ، اثر آہ رسا دیکھ
 
Top