دعا زیک کے لیے دعائیں

جاسمن

لائبریرین
کچھ دنوں سے زیک غیر حاضر تھے یا مجھے ایسا محسوس ہوا۔ ایسے ہی ذہن میں برے برے خیالات آتے رہے۔ نصیبِ دشمناں طبیعت نہ خراب ہو۔ زیک کون سا اپنے احوال محفلین کو بتاتے ہیں۔ آج کیفیت نامے میں ان کی کیفیت دیکھی تو تشویش بڑھ گئی ہے۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہے۔ ہم اپنے ربّ سے ہمیشہ اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں لیکن اس ماہ کے تقدس کے حوالے سے اور بھی زیادہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہم خطاکاروں کی دعائیں قبول فرمائے گا۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ زکریا کو صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت، ڈھیروں آسانیوں والی، خوشیوں والی لمبی زندگی دے۔ اپنی بچی کی خوشیاں دکھائے۔ ربِّ عظیم اپنا خاص لطف و کرم اور رحم فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
 
مدیر کی آخری تدوین:
آمین ۔ اللہ انکو صحت و عافیت عطا فرمائے۔ شاید کووڈ کی علالت تشویش ناک ہو گئی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ اس مرض سے شفائے کلی عطا فرمائے۔ آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ رب العزت بھرپور صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ آمین۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ زکریا کو صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت، ڈھیروں آسانیوں والی، خوشیوں والی لمبی زندگی دے۔ اپنی بچی کی خوشیاں دکھائے۔ ربِّ عظیم اپنا خاص لطف و کرم اور رحم فرمائے
آمین یا رب العالمین!
 
زیک بھائی پچھلے کچھ عرصے سے بس ایک کے بعد دوسرےطبعی مسئلے سے الجھ الجھ کر نکلتے رہے، میری دعا ہے اللہ پاک انہیں صحت عطا فرمائے اور بیماری کی تکالیف سے نجات عطا فرمائے، آمین۔
 
کچھ دنوں سے زیک غیر حاضر تھے یا مجھے ایسا محسوس ہوا۔ ایسے ہی ذہن میں برے برے خیالات آتے رہے۔ نصیبِ دشمناں طبیعت نہ خراب ہو۔ زیک کون سا اپنے احوال محفلین کو بتاتے ہیں۔ آج کیفیت نامے میں ان کی کیفیت دیکھی تو تشویش بڑھ گئی ہے۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہے۔ ہم اپنے ربّ سے ہمیشہ اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں لیکن اس ماہ کے تقدس کے حوالے سے اور بھی زیادہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہم خطاکاروں کی دعائیں قبول فرمائے گا۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ زکریا کو صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت، ڈھیروں آسانیوں والی، خوشیوں والی لمبی زندگی دے۔ اپنی بچی کی خوشیاں دکھائے۔ ربِّ عظیم اپنا خاص لطف و کرم اور رحم فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
آمین! ثم آمین۔
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ زکریا کو صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت، ڈھیروں آسانیوں والی، خوشیوں والی لمبی زندگی دے۔ اپنی بچی کی خوشیاں دکھائے۔ ربِّ عظیم اپنا خاص لطف و کرم اور رحم فرمائے۔ آمین!
ثم آمین
اللہ تعالیٰ
زیک کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔۔آمین
 
Top