خرم شہزاد خرم
لائبریرین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو آپ کو
اب تک یہاں چھہ ریس کے گھوڑے تھے۔ اب ایک ساتواں گھوڑا شامل ہو گیا ہے۔ نہیں بلکہ ان کو تو گھڑ سوار کہنا چاہیے
ہم سب کے بزرگوار سعود رعالم عرف ابنِ سعید کہ جس کا نصف صرف سعود ہوتا ہے، دس ہزار کا جادوئی ہندسہ پار کرنے والے ساتویں گھڑ سوار ہو گئے ہیں۔ ہزار گھوڑوں پر سوار ہونا مبارک ہو سعود۔۔۔۔
ابھی مجھے پتہ چلا کہ محض میری وجہ سے 9999 پر رکے ہوئے ہوئے ہو۔ چلو اب اس کا جواب ہی دے دو کہ دس ہزار کا ہندسہ مکمل ہو جائے۔
ان لڑکیوں کا سنا تھا جو شادی پچیس سال کی عمر میں کرتی ہیں اور ۔۔۔ شادی تک ان کی عمر پچیس سال ہی رہتی ہے۔ لیکن تم تو بوڑھے ہونے پر تلے ہو۔
میرے الف بے پے میں لکھنے کا مقصد تھا کہ رات کے بارہ بج رہے تھے یہاں۔ سونے جا رہا تھا۔ تو کوئی اور بھی تہنیتی تانا بانا کھول دے کہ یہ وقوعہ ابھی ہونے والا تھا۔ لیکن سب میرے لئے ہی رکے ہوئے ہیں۔ بلکہ شاید محمود مغل نے میری خاطر یہ موضوع شروع کر کے بھی ڈیلیٹ کر دیا۔ شکریہ بھئی۔ مجھے اتنی اہمیت دینے کا۔
بہت بہت شکریہ چاچو۔ اور اس سے بھی پہلے مغل بھیا کا شکریہ جن کے پیغام تو پیغام میں ٹیگس پہ عش عش کر اٹھا تھا۔
بہت بہت شکریہ مغل بھیا۔
بتائیں آپ مٹھائی کون سی پسند کرتے ہیں۔ ویسے بھی ایسی چیزیں روکھی پھیکی ہی رہیں تبھی بہتر ہے۔ جانتے ہی ہیں کہ اس عمر میں زیادہ تلون مزاجی اور اچھل کود سنبھالی نہیں جا سکتی۔
دو میں نے لگا دیے ہیں ۔ باقی دو ایک دوستوںسے کہہ کر لگوالیں۔ شمشاد بھائی کو کہیں۔جی مجھے دو سے زائد ٹیگ شامل کرنے کی اجازت نہیں۔
بھئی آپ تشریف لے آئیں مغل بھائی ہم آپ کو دلی کا سوہن حلوہ بھی کھلا دیں گے، ظاہر ہے اصلی والے۔
اس دھاگے پر اب نظر پڑی۔ بہت مبارک ہو سعود بھائی!
خدا رفتار کو اس سے زیادہ تیز نہ کرے تاکہ ہمارے احساس کمتری یا سست رفتاری میں مزید اضافہ نہ ہو۔
شکیل صدیقی کی طرح جیسے اسے فلم میں کام کے لیے بلا یا پھر مار مار کربھرکس نکال دیا ۔
نا بابا نہ میں تو با ز آیا ایسی مٹھائی سے۔۔ بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا۔