زینب بٹیا بہت بہت شکریہ۔ اور ہاں ایسی راز کی باتیں یوں کھلے عام پوچھنے کی نہیں ہوتیں۔
سعوود بھائی مجھے کان میں بتا دو ان چپکے سے سچی میں کسی کو نہیں بتاؤں گی
بہت بہت شکریہ فرحت اپیا۔
یہ آپ لوگ اتنے خوبصورت گرافکس کہاں سے لاتے ہیں۔
السلام علیکم سعود بھائی ، دلی مبارک باد ! سعود بھائی ، آپ بھی محفل فورم کے ان اراکین میں سے ہیں جن کی کمی محسوس ہوتی ہے آپ کی بزرگیت کا سایہ اللہ کرے ہم سب کے سر پر قائم رہے اور آپ کو بہت سی خوشیاں ملیں اور آپ کے تمام خواب جو آپ نے محفل اور لائبریری کے لیے دیکھے ہیں ان سب کی تعبیر ملے ، آمین ۔
ویسے سعود بھائی ایک سوال آپ سے بھی ۔ ۔ ۔ یہ بتائیں کہ آپ اتنا جلدی جلدی کیسے لکھ لیتے ہیں ؟