ارے اپیا کچھ بھی نہیں یہ سب تو بس آپ کی ہی دین ہے۔ ورنہ نہ الف ب کا دھاگہ ہوتا اور نہ ہی میرے اتنے پیغامات ہوتے۔ آدھے سے زیادہ کریڈٹ تو آپ کو ہی جاتا ہے۔ اور آپ کو پتہ نہیں شاید کہ آج ہی اس کی بائیسویں قسط شروع ہوئی ہے۔ بہت کامیاب بلکہ کامیاب ترین دھاگہ ہے کم از کم رفتار اور تعداد کے معاملے میں۔
ایک وقت تھا میں اسے ضرور پڑھتی تھی کیونکہ اس طرح مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملتا تھا اور آپ سب کی دلچسپ گفتگو بھی پڑھنے کو ملتی تھی پر اب تو ۔۔۔آہ ہ ہ ہ ہ ہ
ویسے اب اپ سب کی اسپیڈ کچھ کم ہو گئی ہے ورنہ پہلے تو تین دن میں لپیٹ کر رکھ دیتے تھے اس کو