سادہ سا سوال ہے !

م حمزہ

محفلین
اجازت ہے اس شرط کے ساتھ کہ پھر آپ تمام کا تمام مراسلہ ہی سرگوشی میں نہ لکھا کریں گے۔
 

م حمزہ

محفلین
جس پاکستانی کا ذکر کیا تھا جو یہاں ہیں وہ اردو اتنا پڑھ سکتے ہیں جتنا میں پنجابی سمجھ سکتا ہوں۔:cry:
 
یہ بات یہاں پہلے بھی کئی بار زیرِ بحث آ چکی ہے کہ یہاں چونکہ پنجابی صارف زیادہ ہیں اور گپ شپ کی رو میں جا و بے جا پنجابی کا اتنا زیادہ استعمال کر جاتے ہیں کہ غیر پنجابی حضرات کو واقعی کوفت ہوتی ہے۔ اور یہ کوفت والی بات ہے بھی صحیح کہ اگر ایک دو چار پانچ دس حضرات مسلسل یہی کام پشتو یا ایسی کسی دوسری زبان میں کریں تو پنجابی صارفین کو بھی یہی کوفت ہوگی۔ لہذا علاقائی زبانوں کا استعمال آٹے میں نمک کے برابر اور ناگزیر صورت ہی میں ہو تو بہتر ہے۔
سب سے پہلے چنگا پھڑیا جے پہ پابندی لگائی جاوے اور اگر صاحب مراسلہ کے نزدیک ہر صورت ناگزیر صورت ہی ہو تو ان کے دستخط میں نان پنجابی صارفین کے لیے ہر زبان میں ترجمہ شامل کیا جاوے۔
بندہ پچھے کہ 'چنگا پھڑیا جے' کہتے یہ ہیں اور باقی پنجابی حضرات اس کی تشریحیں اور تراجم پیش کر رہے ہوتے ہیں جب کہ نان پنجابی حضرات کو بھی ایک بار مطلب سمجھ نہیں آتا اور ہر بار نئے سرے سے دانت کچکچاتے ہیں۔
:)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سب سے پہلے چنگا پھڑیا جے پہ پابندی لگائی جاوے اور اگر صاحب مراسلہ کے نزدیک ہر صورت ناگزیر صورت ہی ہو تو ان کے دستخط میں نان پنجابی صارفین کے لیے ہر زبان میں ترجمہ شامل کیا جاوے۔
بندہ پچھے کہ 'چنگا پھڑیا جے' کہتے یہ ہیں اور باقی پنجابی حضرات اس کی تشریحیں اور تراجم پیش کر رہے ہوتے ہیں جب کہ نان پنجابی حضرات کو بھی ایک بار مطلب سمجھ نہیں آتا اور ہر بار نئے سرے سے دانت
عمدگی سے گرفت کی ہے جی۔
 
"گرفتِ نفیس" کی اصطلاح کیسی رہے گی؟
مناسب سمجھیں تو مابدولت کی گنجِ گراں مایہ رائے سے فیض یاب ہوا جائے؟
محمد امین صدیق
برادرم عرفان سعید کے کیے گئے اردو ترجمے کے مدمقابل متبادل ترجمے کے لیے مابدولت کو صدا !!!
مابدولت ساعت قلیل کے ضیاں کے مرتکب ہوئے بغیر اس چراغ کی جستجو میں عازم سفر ہوا چاہتے ہیں جسے سورج کو دکھایا جاسکے ۔
تاہم ذرہ نوازی کے لیے مابدولت عزیزی عرفان سعید کے ممنون ہیں ، اور ان کے ترجمے سے کامل اتفاق کرتے ہوئے شاہی مہرتصدیق ثبت کرنے کو اپنے تئیں باعث عزوشرف گرداننے میں درجہ غایت فخر وانبساط محسوس کرتے ہیں ۔ :):)
 
Top