سادہ سا سوال ہے !

ہماری تجویز کردہ اصطلاح کو آپ نے در خورِ اعتنا نہیں سمجھا۔:)
اب آپ کو رنگے ہاتھوں ہی گرفتار کریں گے
بہت سادہ سا سوال ہے ،
کسی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے کون سا رنگ استعمال ہوتا ہے ؟
 
م حمزہ

محفلین
رنگ نہیں، رِنگ استعمال ہوتا ہے
ہتھکڑی کا
عدنان بھائی کے کی بورڈ میں کسرہ کی علامت نہیں تھی۔ ورنہ انہوں نے بھی یہی پوچھا تھا کہ کونسا رِنگ استعمال ہوتا ہے۔ سادہ سا سوال تھا ان کا۔ آپ نے پیچیدہ بنادیا۔ ہے نا محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی؟
 
م حمزہ

محفلین
ہماری تجویز کردہ اصطلاح کو آپ نے در خورِ اعتنا نہیں سمجھا۔:)
اب آپ کو رنگے ہاتھوں ہی گرفتار کریں گے
یاز بھائی ابھی تک پرانی اصطلاح کی گرفت میں گرفتار ہیں۔ ایسی گرفت کو گرفتِ نفیس نہیں کہہ سکتے۔ کیونکہ اب وہ پرانی ہوگئی
 
یاز

گرفت، گرفت ہوتی ہے جی!
 
عرفان سعید

محفلین
اب آپ کو رنگے ہاتھوں ہی گرفتار کریں گے

کسی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے کون سا رنگ استعمال ہوتا ہے ؟

رنگ نہیں، رِنگ استعمال ہوتا ہے

عدنان بھائی کے کی بورڈ میں کسرہ کی علامت نہیں تھی۔ ورنہ انہوں نے بھی یہی پوچھا تھا کہ کونسا رِنگ استعمال ہوتا ہے۔ سادہ سا سوال تھا ان کا۔ آپ نے پیچیدہ بنادیا۔ ہے نا محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی؟

ویسے جو ہتھکڑی کے علاوہ رِنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں، ساری زندگی جان نہیں چھوٹتی۔

چورنگی میں کون کون سے چار رنگ ہوتے ہیں؟
کیا رنگ بازی چل رہی ہے؟
 
Top