سادہ سا سوال ہے !

رباب واسطی

محفلین
بھینس کے آگے بین بجانا
وہ پوچھنا یہ تھا کہ کیا بھینس کے آگے بین کے بجائے کوئی اور آلہِٗ موسیقی نہیں استعمال کیا جاسکتا؟
 

رباب واسطی

محفلین
بھینس کے آگے بین بجانا
کیا بھینس کے علاوہ کسی اور جانور کے سامنے بین بجانا جائز نہیں یا اس کے کچھ دیگر ذیلی اثرات کا خطرہ لاحق ہوتا ہے؟
 

رباب واسطی

محفلین
بہت ہی سادہ سا سوال ہے ،
شریف آدمی کی شرافت کا موازنہ گائے سے کیوں کیا جاتا ہے کہ آدمی تو مذکر ہوتا ہے گائے مونث ؟
مردوں کے لیئے گائے شاید guy سے ماخوذ ہے
اصل میں تو معصوم خواتین کے لیئے اللہ میاں کی گائے کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے
 
کیا اس سے کسی کو اتفاق ہے؟ :hammer:
سیلفی سیلف( self) سے لی گئ ہے اور اس کا مطلب خود ہے لیکن سیلفی کا یہ مطلب ہر گز خودی نہیں ہوسکتا۔ اپنی ہر وہ تصویر جو خود خود لی جائے اسے سیلفی کہتے ہے لیکن انگلش میں ۔
البتہ اردو میں خود عکسی کیسا رہے گا؟
 
Top