محب علوی نے کہا:
عمیرہ احمد کے سب ناول بہت پسند ہیں۔۔۔۔۔سارہ تم نے“ آیمان امید اور محبت “ پڑھا ہے؟ اگر نہیں پڑھا تو ضرور پڑہنا۔۔۔۔بہت زبردست ناول ہے عمیرہ احمد کا۔۔۔
ایمان اتحاد تنطیم کے نام سے ان کا ناول آنے والا ہوگا
کس قسم کے نام ہوتے ہیں ان ناولوں کے اور کیا پلاٹ ہوتے ہیں؟ پھر کس قسم کے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں؟ بقول ماوراء huh
محب مجھے امید نہیں تھی کہ تم یہ سب پسند کرتے ہو۔ آج سے میرے تمہارے راستے الگ الگ
تمہیں پتہ ہے ان روتے بسورتے ناک سڑکتے ہچکیاں لیتے ناولوں کی وجہ سے ہماری کتنے گھروں کی ہانڈیاں لَگ جاتی ہیں(جل جاتی)۔ کتنے کپڑے استری کے دوران جل جاتے ہیں اور کتنے مُنّے مُنیاں اپنی پیاری پیاری ماؤں کی شفقت و توجہ سے محروم رہ جاتے ہیں؟ اور کتنے اللہ وسایا اور جیون خان اس وجہ سے رد کردیے جاتے ہیں کہ نسرین بی بی کو کسی فاراب یا شرجیل کا انتظار ہوتا ہے؟ اب میں کیا کیا ستم تمہیں گنواؤں اس ٹائپ کے ناولوں کا۔
شمشاد بھائی آپ تو ان تمام ساراؤں اور ماوراء کو سمجھاتے آپ بھی اسی لائن میں لگ گئے ہیں؟