جاسم محمد
محفلین
چوہدری پرویز الہی عرف پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو یعنی آجکل کا وزیر اعلی پنجاب۔ اس نے کئی انٹرویوز میں بتایا ہے کہ ۲۰۱۰ میں آئی ایس آئی ان کی پارٹی کے لوگ توڑ کر پی ٹی آئی میں ڈال رہی تھی۔ اس نے جا کر آرمی چیف کیانی کو شکایت لگا دی تو غالبا ڈی جی آئی ایس آئی شجا پاشا یا ظہیر الاسلام نے ان کو دعوت پر بلا لیا۔ باتوں باتوں میں بات کہیں کی کہیں نکل گئی اور اصل مدعا بھول گیا۔ اسی دوران ڈی جی آئی ایس آئی پرویز الہی سے مخاطب ہوئے اور بولے: آپ کا پی ٹی آئی سے متعلق کیا خیال ہے؟ آپ کو وہاں نہ ایڈجسٹ کروا دیں؟ 😉مجھے تو لگتا ہے میثاقِ جمہوریت کے ردعمل کے طور پر تحریکِ انصاف کو بھان متی کا کنبہ بنایا گیا۔ جیسا کہ پہلے نئے نئے پروڈکٹس کو لانچ کیا جاتا رہا تحریکِ انصاف کو بھی بعینہٖ اسی انداز میں لانچ کیا گیا۔
پیٹرن سیم ہے۔ کچھ بھی مختلف نہیں۔ کچھ ابن الوقت ہر وقت سیاست کی بساط لپیٹنے یا لپٹوانے کے لیے ہر وقت مستعد ہوتے ہیں۔
علی وقار