سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

یہاں مجھے ٹیگ کرنے کا مقصد۔۔ کیا جج کے طور پر میری خدمات چاہییں؟ :daydreaming:
لیکن یہ خیال رکھا جائے کہ جس کی تحریر مجھے سمجھ آئے گی انعام صرف اسی کو ملے گا :p
تب تو انعام صرف ناعمہ عزیز بٹیا ہی کو ملے گا، کہ اچھا لکھتی ہیں، آپ کی بہن ہیں اور ان کی تحریر آپ کی سمجھ میں بھی آئے گی۔ کیوں عائشہ عزیز بٹیا؟؟؟؟؟;)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
تب تو انعام صرف ناعمہ عزیز بٹیا ہی کو ملے گا، کہ اچھا لکھتی ہیں، آپ کی بہن ہیں اور ان کی تحریر آپ کی سمجھ میں بھی آئے گی۔ کیوں عائشہ عزیز بٹیا؟؟؟؟؟;)
اقربا پروری تو بہرحال ہوگی چچا جان لیکن فکر مت کیجئے۔۔ اب میں تھوڑی مشکل تحریریں بھی سمجھنے لگ گئی ہوں اس لیے اب ان لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے جن کی کچھ کچھ سمجھ آ جاتی ہے مجھے :p
 
مدیر کی آخری تدوین:
اقربا پروری تو بہرحال ہوگی چچا جان لیکن فکر مت کیجئے۔۔ اب میں تھوڑی مشکل تحریریں بھی سمجھنے لگ گئی ہوں اس لیے اب ان لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے جن کی کچھ کچھ سمجھ آ جاتی ہے مجھے :p
دیکھیے ! چچا کا بھی کچھ خیال کیجیے گا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
محترم خیال بھائی ہم تو سدا سے قارئین و سامعین میں شامل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
صنف کوئی بھی ہو " نثر " کی سو بھرپور حصہ لیں گے ۔۔۔ ۔ ان شاءاللہ
اسی بہانے میں بھی اپنا کچھ اپنا " پچپن بھرا بچپن " یاد کر لوں گا ۔ بلکہ زبردستی آپ سب کو پڑھا دوں گا ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں
نایاب بھائی کچھ دن پہلے فرحت کیانی نے آپ سے درخواست کی تھی کہ اپنے بارے میں کچھ لکھیں تو پلیز ضرور لکھیے
 
صائمہ شاہ

محفلین
دیکھیں نا اگر تحریر دلچسپ ہو تو جتنی بھی لمبی ہو پڑھی جاتی ہے آسانی سے، اگر بورنگ ہو تو چار لائنز پڑھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔ اب یہ تو لکھنے والوں کو سوچنا پڑے گا نا۔۔۔ اگر طوالت سے متعلق بندش لگا دی تو کئی تحریریں نامکمل محسوس ہوں گی، ان کا کیا ہو گا پھر؟؟؟ :) رائے نہیں ہے بس ایک بات ہے :) باقی جو بڑے بڑے لوگ کہیں اور تجاویز دیں، آپ سب بہتر جانتے ہیں۔۔۔ :)
غیر متفق
بےجا طوالت تحریر کی جان لے لیتی ہے تحریر مختصر ہو تو بھرپور توجہ پاتی ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین
مزاح ، سیاست ، آپ بیتی ، مذہبی ، موضوع خواہ کچھ بھی ہو تحریر مگر مختصر ہونی چاہیے
موضوعات ہلکے پھلکے ہوں تو بہتر رہے گا
نیرنگ آپ کی تحریر کا انتظار رہے گا
 
نور وجدان

لائبریرین
میرا خیال یا ناقص رائے کہ نثر کا مقابلہ اعلانیہ ہوشاعری کی طرح۔۔ غزل اک بہترین صنف ہے۔ افسانہ بہتر رہے گا۔ کیونکہ جو شخص اک پہلوسے متاثر نہ کر پائے وہ زندگی کو کیا پیش کرے گا۔ افسانہ اس لئے کہا کہ لکھاری اپنا آغاز یہاں سے کرتا ہے۔ ناول رکھیں گے تو کوئی نہ مل پائے کیونکہ یہاں شاعر زیادہ ہیں۔ یہ ایک بہت اچھی تجویز ہے۔ سالگرہ کب ہے؟ کیا نئے انے والے بھی موقع پائیں گے؟
 
محترم محمداحمد بھائی کی رائے: "صنف کی تحصیص ہونی چاہیے۔"
محترم محمد خلیل الرحمن کی رائے: "ہمارے خیال میں نثر میں مزید تخصیص نہ ہو۔ اوریجنل تحریر ہونی چاہیے جو خاص طور پر محفل کی سالگرہ کے موقعے پر لکھی گئی ہو ( موضوع کا سالگرہ سے متعلق ہونا ضروری نہیں)"
محترم عبدالرحمن کی رائے: "معاشرتی تحریروں کو خصوصاً جگہ ملنی چاہیے"
محترم فصیح احمد کی رائے: "تخصیص صنف نہیں ہونی چاہیے۔ مزید تحاریر اپنے زمروں میں ہوں۔ اور اصل دھاگے میں صرف ان کے ربط ہوں۔ "
محترم لئیق احمد صاحب کی رائے: " محفل کے محفلین پر اثرات کے حوالے سے تحاریر"
محترم ساقی صاحب کی رائے: "موضوع کی قید نہیں ہونی چاہیے۔ "
محترم اسامہ سرسری کی رائے: "مزاح کی تخصیص ہوجائے تو بہتر ہے۔"

معروضات ۔۔۔ صنفِ نثر کوئی بھی ہو، موضوع کے حوالے سے دیکھ لیجئے کہ موجودہ خلفشار کے پیشِ نظر سیاسی منظرنامے سے گریز بہتر ہے۔ کوئی افسانہ ہو، کہانی ہو، انشائیہ ہو، فکاہیہ ہو، خط ہو، سرگزشت ہو، کچھ بھی ہو، مصنف جس میں سہولت سے لکھ سکے (کالم ؟؟)۔ بنیادی بات یہ رکھئے کہ تحریر بجائے خود ’’ادب پارہ‘‘ ہو۔

تازہ والی پابندی نہ لگائیں تو بہتر ہے۔ ضخامت کی کوئی نہ کوئی حد ضرور مقرر کر دیجئے گا۔ لنک والی تجویز بھی ٹھیک ہے اس سے جگہ کی بچت ہو جائے گی۔
 
میرا خیال یا ناقص رائے کہ نثر کا مقابلہ اعلانیہ ہوشاعری کی طرح۔۔ غزل اک بہترین صنف ہے۔ افسانہ بہتر رہے گا۔ کیونکہ جو شخص اک پہلوسے متاثر نہ کر پائے وہ زندگی کو کیا پیش کرے گا۔ افسانہ اس لئے کہا کہ لکھاری اپنا آغاز یہاں سے کرتا ہے۔ ناول رکھیں گے تو کوئی نہ مل پائے کیونکہ یہاں شاعر زیادہ ہیں۔ یہ ایک بہت اچھی تجویز ہے۔ سالگرہ کب ہے؟ کیا نئے انے والے بھی موقع پائیں گے؟
ہمارا خیال ہے کہ مقابلہ تو اعلانیہ ہی ہوگا، مخفی مقابلے کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ :) :) :)

سالگرہ یکم جولائی کو ہے اور اس کی تقریب پورے جولائی ماہ چلتی رہے گی۔ سالگرہ میں کیا کچھ ہوتا ہے اس کی جھلک دیکھنے کے لیے اس ربط پر پچھلی سالگرہیں ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
سالگرہ میں شرکت کے لیے نئے یا پرانے کی کوئی شرط نہیں، بلکہ اکثر نئے احباب زیادہ دلچسپ اور پر لطف و معلوماتی سلسلوں اور مشغلوں کے ساتھ آتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی منصوبہ ہے تو اس کو دوسروں سے شریک کریں، اکیلے انجام دے سکیں تو ٹھیک ورنہ اپنے ساتھ ٹیم تیار کر کے اس کو سامنے لائیں۔ کسی قسم کے تکنیکی تعاون کی ضرورت ہو تو بلا تکلف عرض کریں۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ جناب اچھا لگا اتنا رہنما ئی سے بھرپور جواب۔۔ ٹیم کیسے بناؤں میں ؟ اور کیا ''منصوبہ ہر ادبی صنف پہ لاگو ہے ؟ یہ سلسلہ تو بڑا لاجواب ہے اور دلچسپ بھی ۔خوط رونق رہے گی ۔۔اعلیٰ
 
بہت شکریہ جناب اچھا لگا اتنا رہنما ئی سے بھرپور جواب۔۔ ٹیم کیسے بناؤں میں ؟ اور کیا ''منصوبہ ہر ادبی صنف پہ لاگو ہے ؟ یہ سلسلہ تو بڑا لاجواب ہے اور دلچسپ بھی ۔خوط رونق رہے گی ۔۔اعلیٰ
بٹیا، ٹیم بنانا کون سا مشکل کام ہے؟ بس ذہن میں کوئی ایسا منصوبہ ہو جس میں چند یا اکثر محفلین کی دلچسپی کا سامان موجود ہو تو اس کو ایک علیحدہ لڑی میں بیان کریں، پھر اس کے لیے جو افرادی قوت یا تکنیکی تعاون درکار ہو گا، "کارواں بنتا گیا۔۔۔" کے مصداق اس کا سامان از خود ہو جائے گا۔ اور اگر کسی باعث منصوبہ انجام نہ بھی پا سکے تو بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں، احباب کی آرا تو بہر حال جمع ہوں گی۔ اگر آپ کی دلچسپیاں ادب تک محدود ہیں تو یوں ہی سہی ورنہ عمومی معاملات پر بھی منصوبے پیش کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ سالگرہ کے جشن کی رونق تو محفلین کے دم سے ہی ہوتی ہے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
درستی کر دی ہے۔ جزاک اللہ :)

نین بھیا یہ کیا مقابلہ ہو گا؟
نہیں بئی۔ مقابلہ نہیں ہوگا۔ بس حصہ لیجئے۔ مقابلے کے لئے موضوع، طوالت اور صنف کا تعین کرنا پڑے گا۔ وگرنہ ہر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد میں کہاں مقابلہ ہو۔ :)
 
Top