سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

محمداحمد

لائبریرین
میں اس الجھن سے بخوبی آگاہ ہوں ذاتی طور میں مقابلہ کے حق میں نہیں وہ تو بس دوستوں کی فرمائش پر ایک تجویز رکھی ، بات وہی اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد والی بن جاتی ہے !! ۔۔۔ ۔ کیونکہ ناول ، کہانی ، افسانے ، انشائیہ وغیرہ کا تقابل منطقی نہیں !! :) :)

ایک مسجد ہماری بھی ہونی چاہیے۔ یا پھر ہم کسی دوست کے اشتراک کے ساتھ تین اینٹ کی مسجد بنا لیتے ہیں۔ :) :)
 
سید ذیشان

محفلین
شاعر تو پہلے ہی دل جلے ہوتے ہیں، اُن کا دل جلانے کے لئے اتنا کشٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ :p

پھر آپ کی طرف سے یہ فرمائش کہ ماشاءاللہ شاعر بھی ہیں اور عروضیے بھی۔ لگتا ہے آئندہ غزلوں کو "دو آتشہ" کرنے کے لئے سوختہ سامانی کا یہ دوہرا انتظام کیا جا رہا ہے۔ :) :)

ویسے سچی بات یہی ہے کہ نثری نظم کا نام سن کر شاعروں کی جان جل جاتی ہے۔ :D:p

شاعروں کا جتنا دل جلایا جائے اتنی ہی اچھی آمد ہوتی ہے اسی لئے یہ مشورہ دیا تھا۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
شاعروں کا جتنا دل جلایا جائے اتنی ہی اچھی آمد ہوتی ہے اسی لئے یہ مشورہ دیا تھا۔ :p

واقعی یہ بات تو ٹھیک ہے۔

ادا جعفری کا یہ شعر دیکھیے:

حشر اُٹھا، نہ آسماں ٹوٹا
دل جلا تھا سو آبلہ پھوٹا​

اس سے زیادہ دل جلانے والا شعر کیا ہو سکتا ہے بھلا۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ایک مسجد ہماری بھی ہونی چاہیے۔ یا پھر ہم کسی دوست کے اشتراک کے ساتھ تین اینٹ کی مسجد بنا لیتے ہیں۔ :) :)
اجی صاحب اب ہم کیا کہیں آپ ہی عرض کریں !! ۔۔۔ ہم نے تو بلی سی طبع پائی ہے ،،، محض اپنے چھچھڑے سے مطلب ہے :laughing: :p :biggrin:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اس الجھن سے بخوبی آگاہ ہوں ذاتی طور میں مقابلہ کے حق میں نہیں وہ تو بس دوستوں کی فرمائش پر ایک تجویز رکھی ، بات وہی اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد والی بن جاتی ہے !! ۔۔۔ ۔ کیونکہ ناول ، کہانی ، افسانے ، انشائیہ وغیرہ کا تقابل منطقی نہیں !! :) :)
میرا خیال ہے کہ مقابلہ اگر اتنا ہی ضروری ٹھہرا ہے۔ تو اس کے لئے محفل کی سالگرہ میں الگ سے بھی رونق لگائی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے موضوع کا چناؤ ہونا چاہیے۔ یہ بحث ایک الگ لڑی کی متقاضی ہے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یعنی آپ کا کہنے کا مطلب ہے کہ کچھ لوگ "سالم بکرا" طلب کر رہے ہیں۔ :)
اس بات پر بے اختیار قہقہہ چھوٹ گیا :rollingonthefloor:
ویسے احمد بھائی آج کل تو مرغی ہضم نہیں ہوتی ، وہ زمانے قصہ ہوئے جب بکرے کی ہڈیاں تک اندر سے خالی ہو جاتی تھیں :p :LOL: ۔۔۔۔۔۔ :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مقابلہ اگر اتنا ہی ضروری ٹھہرا ہے۔ تو اس کے لئے محفل کی سالگرہ میں الگ سے بھی رونق لگائی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے موضوع کا چناؤ ہونا چاہیے۔ یہ بحث ایک الگ لڑی کی متقاضی ہے۔
چلیں یہ بہت اچھا خیال ہے اس بحث کو ملتوی رکھتے ہیں، مقابلے کی گرہ بعد میں سلجھائیں گے باقی تو مسئلہ میرے خیال میں تقریباً واضح ہو چکا ہے ، کہ میرے ناقص علم کے مطابق بہت سے سینیئرز نے رائے دے دی ہے۔

۱: تخصیص نہیں ہو گی۔
۲: طول سے پرہیز ( گزارش! )۔
۳: سیاسی و مزہبی مضمون سے اجتناب ( گزارش! )۔
۴: اخلاقی و معاشرتی سبق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
۵:تحریر خود ادب پارہ ہونی چاہیے۔ تازہ کی پابندی نہیں ہو گی۔
۶:تحاریر اپنے زمروں میں ہوں۔ اور اصل دھاگے میں صرف ان کے ربط ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کی تحریر لازمی ہونی چاہیے۔۔۔ وگرنہ ہم آپ کے بلاگ سے اٹھا لائیں گے۔
وہاں سے کچه بهی نہیں ملے گا. جالے لگے ہوئے ہیں ہر طرف.
بہرحال میرا انتظار ابهی سے شروع ہو گیا ادبا ئے محفلین کی تحاریر پڑهنے کے لیے.
 
دوستو!
جلد از نثر کمیٹی بنا کر درپردہ مشاورت(ذاتی پیغام میں ) شروع کی جائے۔ ہماری رائے میں کمیٹی کے سربراہ تو نیرنگ خیال بھائی ہوں گے۔ باقی ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس کمیٹی میں ہمارا نام بھی لکھ دیا جائے۔ باقی محفلین خود اپنے آپ کو پیش کرسکتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہاں سے کچه بهی نہیں ملے گا. جالے لگے ہوئے ہیں ہر طرف.
بہرحال میرا انتظار ابهی سے شروع ہو گیا ادبا ئے محفلین کی تحاریر پڑهنے کے لیے.
ہم جالے ہٹا کر اٹھا لائیں گے۔۔۔ آپ کو ہرصورت کچھ نہ کچھ لکھنا ہی پڑے گا۔۔۔ یہ بےایمانی نہیں چلے گی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دوستو!
جلد از نثر کمیٹی بنا کر درپردہ مشاورت(ذاتی پیغام میں ) شروع کی جائے۔ ہماری رائے میں کمیٹی کے سربراہ تو نیرنگ خیال بھائی ہوں گے۔ باقی ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس کمیٹی میں ہمارا نام بھی لکھ دیا جائے۔ باقی محفلین خود اپنے آپ کو پیش کرسکتے ہیں۔
خلیل بھائی آپ لوگوں کے ہوتے میں سربراہ بننے کا قائل نہیں۔ بلکہ مجھے سچ پوچھیں تو کمیٹی میں بیٹھنے کا بھی شوق نہیں۔ ایک نام تو اپنے عبد الرحمن بھائی کا ہے۔ دوسرا محمداحمد اور فلک شیر بھائی آنا چاہیں؟ سر محمد یعقوب آسی اگر حامی بھر لیں تو اور بھی لطف رہے گا۔
فرحت کیانی ، ماہی احمد ، سید فصیح احمد ، لئیق احمد ، علامہ محمد اسامہ سَرسَری آپ احباب کیا فرماتے ہیں اس بارے میں۔
 
آپ کو ملاکر ان پانچ احباب کی کمیٹی ہوجائے تو بہت مناسب لگ رہا ہے۔ :)
 
محمد خلیل الرحمن بھائی اور آپ پانچ لوگوں کو اس کام پر لگا دینا چاہئے۔ خلیل بھائی یا آپ کی سربراہی مناسب رہے :)
 
میاں یہ جو نام آپ لوگوں کے لکھے ہیں۔ یہ اس لئے نہیں لکھے کے آپ کہیں اوپری سطور والوں کی کمیٹی بنا دیں۔ بلکہ اس لئے لکھے ہیں کہ آپ بھی شامل ہوں کمیٹی میں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
معروضات ۔۔۔ صنفِ نثر کوئی بھی ہو، موضوع کے حوالے سے دیکھ لیجئے کہ موجودہ خلفشار کے پیشِ نظر سیاسی منظرنامے سے گریز بہتر ہے۔ کوئی افسانہ ہو، کہانی ہو، انشائیہ ہو، فکاہیہ ہو، خط ہو، سرگزشت ہو، کچھ بھی ہو، مصنف جس میں سہولت سے لکھ سکے (کالم ؟؟)۔ بنیادی بات یہ رکھئے کہ تحریر بجائے خود ’’ادب پارہ‘‘ ہو۔

تازہ والی پابندی نہ لگائیں تو بہتر ہے۔ ضخامت کی کوئی نہ کوئی حد ضرور مقرر کر دیجئے گا۔ لنک والی تجویز بھی ٹھیک ہے اس سے جگہ کی بچت ہو جائے گی۔
سر اگر آپ کے پاس مناسب وقت ہو تو تھوڑی تعریف اس تحریر کی کر دیں۔ جو ادب پارہ کہلائے جانے کے قابل ہو۔ مجھ جیسے کم مطالعہ اور نو آموز لکھاری بھی ہیں۔ اس ضمن میں اگر کچھ رہنمائی ان کو لکھنے سے پہلے ہی میسر آجائے تو معیار بہتر ہوجائے گا۔ ساتھ میں سیکھنے کے عمل سے بھی گزر جائیں گے۔
 
Top