حسان بھائی میں ہر سال اپنی 25ویں سالگرہ ہی مناتا ہوں۔ بندہ وہی کھرا ہوتا ہے جس کی زبان ایک ہو۔ یہ کیا کہ ہر سال سیاسی لیڈروں کی طرح اپنے قول بدلتا رہے۔سالگرہ مبارک ہو
شمشاد بھائی، آپ صرف پچیس سال کے ہیں؟ میں تو آپ کو چالیس سے اوپر کا سمجھتا تھا۔
آج 23 اپریل کو مابدولت کی 25ویں سالگرہ ہے۔
آپ سب میرے لیے کیک اور تحفے تحائف لیکر آئیں۔
پھر میں آپ سب کی دعوت کروں گا۔
سعود بھائی کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے لوح محفل پر سالگرہ کا پیغام لکھ دیا ہے۔
اول اول تو شمشاد بھیا کا صرف بھابی سے ہی مقابلہ تھا کہ کون کس کو (عمر چھپانے میں) مات دیتا ہے۔ پھر گھریلو سالگرہوں کی اس ”سالانہ مشق“ میں آپ اتنے ماہر ہوگئے کہ اب خواتین کو بھی مات دینے لگے ہیں۔پچیسویں سالگرہ پچیسویں دفعہ منانے پر بہت بہت مبارکباد شمشاد بھائی
ویسے ہم نے جس طرح آپکو اپنی عمر اور شکل چھپاتے دیکھا ہے نا ۔۔۔ ۔۔یقین کریں آپ نے تو خواتین کو بھی مات دے دی ہے
میں اس بات میں آپ سے سو فیصد اتفاق کرتی ہوں خلیل بھائیمہ جبین بہنا! عمر اور تنخواہ بے شک چھپائیں لیکن شکل چھپانا شمشاد بھائی کا معاف نہیں کیا جاسکتا۔ کیا خیال ہے؟