arifkarim
معطل
سام سنگ گلیکسی S7 کب ریلیز ہوگا پتاچل گیا
نیویارک: سام سنگ نے اپنے نئے آنے والے فون گلیکسی S7کے بارے میں ابھی کوئی اشارہ بھی نہیں دیا تھا مگر ٹیکنالوجی حلقوں میں لیک ہونے والی کچھ معلومات کی وجہ سے اس نئے سمارٹ فون کے بارے میں اہم ترین معلومات منظر عام پر آگئی ہیں.
کیریئر سروس چائنا موبائل سے لیک ہونے والی معلومات کے مطابق سام سنگ کا نیا سمارٹ فون منظر عام پر آنے ہی والا ہے اور اس کی قیمت 463ڈالر (تقریباً 46ہزار 3سو پاکستانی روپے) متوقع ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی S7 ،اس سیریز کے تمام فونز میں سے سستا ترین ہوگا۔ کمپنی کو اپنے گزشتہ سمارٹ فون ماڈلز کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا رہا ہے لہٰذا یہ انکشاف درست دکھائی دیتا ہے کہ نئے فون کی قیمت غیرمتوقع حد تک کم ہوگی۔
وہ موبائل فون جو آپ کو مہینے میں صرف 2 دفعہ چارج کرنا پڑے گا، قیمت بھی ناقابل یقین حد تک کم تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم قیمت کے سبب سام سنگ کے نئے فون میں استعمال کیا جانے والا ہارڈویئر بھی قدے کم کوالٹی کا ہوسکتا ہے۔ فون کی فروخت کا آغاز مارچ 2016ءسے متوقع ہے
ماخذ